Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

طالبان کی کلاشنکوف بردار شریعت کسی بھی قیمت پر قبول نہیں ہے، الطاف حسین


طالبان کی کلاشنکوف بردار شریعت کسی بھی قیمت پر قبول نہیں ہے، الطاف حسین
 Posted on: 2/25/2014
طالبان کی کلاشنکوف بردار شریعت کسی بھی قیمت پر قبول نہیں ہے، الطاف حسین
اللہ تعالیٰ کی وحدانیت، ختم نبوت اور قرآن مجید پرہمارا کامل ایمان ہے
طالبان دہشت گردوں کی شریعت کل بھی ہمیں نامنظورتھی اورآج بھی نامنظور ہے 
عوام 9، مارچ کو لاہور میں روحانی اجتماع کوپنجاب کی تاریخ کا سب سے بڑااجتماع ثابت کردیں
ایم کیوایم نے کراچی میں یکجہتی ریلی منعقد کرکے طالبان کی دہشت کاخاتمہ کردیا
پنجاب کے عوام پاکستان کی سلامتی وبقاء اور ترقی وخوشحالی کیلئے اپنابھرپورکردارادا کریں
پنجاب ہاؤس لاہور میں ایم کیوایم کے ذمہ داران اورکارکنان سے ٹیلی فون پر گفتگو
لندن۔۔۔25، فروری 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے صوبہ پنجاب کے عوام سے پرزوراپیل کی ہے کہ وہ 9 ، مارچ 2014ء کو لاہور میں ایم کیوایم کے تحت روحانی اجتماع کو پنجاب کی تاریخ کی سب سے بڑا اجتماع بناکر ثابت کردیں کہ وہ طالبان دہشت گردوں کی کلاشنکوف بردار اورڈنڈا بردار شریعت کو کسی بھی قیمت پر قبول کرنے کیلئے تیارنہیں ہیں۔یہ اپیل جناب الطاف حسین نے پنجاب ہاؤس لاہور میں ایم کیوایم کے ذمہ داران اور کارکنان سے ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے کی۔ اس موقع پر ایم کیوایم کے ذمہ داران اورکارکنان بالخصوص خواتین ارکان کا جوش وخروش قابل دید تھا۔ کارکنان نے کراچی میں تاریخ ساز یکجہتی ریلی کے انعقاد پر جناب الطاف حسین کومبارکباد پیش کی اور ان کے حق میں فلک شگاف نعرے لگائے ۔ جناب الطاف حسین نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان میں طالبان کے خوف ودہشت کے باعث کوئی ان کے خلاف بات کرنے کو تیارنہیں تھا لیکن میں نے اس خاموشی کے قفل کو توڑا اورکراچی میںیکجہتی ریلی منعقد کرکے طالبان کی دہشت کاخاتمہ کردیا۔ انہوں نے کہاکہ مسلح افواج ، رینجرز، ایف سی اورپولیس کے افسران واہلکاروں اور شہریوں کے گلے کاٹنے ، معصوم بچیوں کوکوڑے مارنے، شادی کے موقع پر تالیاں بجانے کی پاداش میں انہیں قتل کرنے اور مساجد وامام بارگاہوں میں نمازیوں کو بم دھماکے کرکے قتل کرنے والے طالبان دہشت گرد ، وحشی درندے ہیں ،ان وحشی درندوں کی خودساختہ شریعت کو ماننے کاسوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ اللہ تعالیٰ کی وحدانیت، ختم نبوت اور قرآن مجید پرہمارا کامل ایمان ہے ۔ طالبان کی شریعت کل بھی ہمیں نامنظورتھی اورآج بھی نامنظور ہے ۔ جناب الطاف حسین نے صوبہ پنجاب بالخصوص ایم کیوایم لاہورزون کے تمام ذمہ داران ،کارکنان اورہمدرد عوام سے اپیل کی کہ وہ 9، مارچ کو لاہور میں ایم کیوایم کے تحت روحانی اجتماع کی کامیابی کیلئے بڑھ چڑھ کرمحنت ولگن سے کام کریں اور پاکستان کی سلامتی وبقاء اور ترقی وخوشحالی کیلئے اپنابھرپورکردارادا کریں۔

12/8/2016 2:00:16 AM