Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

پاکستان کی تاریخ گواہی دیگی کہ ایم کیوایم واحد جماعت ہے جس نے ہمیشہ حق و سچ کا ساتھ دیا، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی


پاکستان کی تاریخ گواہی دیگی کہ ایم کیوایم واحد جماعت ہے جس نے ہمیشہ حق و سچ کا ساتھ دیا، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی
 Posted on: 2/22/2014
پاکستان کی تاریخ گواہی دیگی کہ ایم کیوایم واحد جماعت ہے جس نے ہمیشہ حق و سچ کا ساتھ دیا، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی
ایم کیوایم بحیثیت محب وطن و باوقار پاکستانی دہشت گردی کے خلاف اپنا کردار ادا کررہی ہے، حیدر عباس رضوی
قائد تحریک الطاف حسین اور ایم کیوایم آج بھی دہشت گردی کے خلاف اپنے موقف پر قائم و دائم ہیں
شاہراہ قائدین پر میڈیا کے نمائندوں کو پریس بریفنگ کے موقع پر خطاب
کراچی:۔۔۔22، فروری 2014ء
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرڈاکٹرخالدمقبول صدیقی نے کہاکہ پاکستان کی تاریخ جب بھی لکھی جائے گی وہ بتائیگی کہ ایم کیوایم واحد جماعت ہے جس نے ہمیشہ حق وسچ کاساتھ دیا۔انہوں نے افواج پاکستان ،رینجرز،پولیس اوردیگرسیکورٹی فورسزکودعوت دی کہ وہ ایم کیوایم کی’’ یکجہتی ریلی‘‘میں شرکت کریں اوردیکھیں کہ پوری قوم ان کے ساتھ ہے۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے ہفتے کی شب شاہراہ قائدین (نورانی کباب ہاؤس) پر ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان عامرخان،رشیدگوڈیل،کنورنویدجمیل ،سندھ اسمبلی میں قائدحزب اختلاف فیصل سبزواری اور حق پرست رکن قومی اسمبلی ریحان قریشی کے ہمراہ میڈیاکے نمائندوں کو23فروری بروزاتوارسہ پہرتین بجے ایم کیوایم کے زیراہتمام پاک افواج ،رینجرز،پولیس اوردیگرقانون نافذکرنے والے اداروں سے اظہاریکجہتی کیلئے منعقدہونیوالی ’’یکجہتی ریلی‘‘کے سلسلے میں پریس بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے حیدرعباس رضوی نے کہاکہ ایم کیوایم کی پاکستان مسلح افواج ،رینجرز،ایف سی،پولیس اور دیگرقانون نافذکرنیو الے اداروں کے ساتھ منعقدکی جانے والی اظہاریکجہتی ریلی اتوارکوشام 4بجے شاہراہ قائدین پرہوگی۔انہوں نے قائدتحریک الطاف حسین اورایم کیوایم کاموقف ہمیشہ ایک ہے جوپاکستان میں دہشت گردی کیخلاف ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان اورپاکستان میں موجود مختلف سیاسی ومذہبی جماعتوں نے دہشت گردی کے حوالے سے اپنے موقف تبدیل کیے اوربہت سے چہروں سے نقاب اترچکے ہیں کہ وہ کن مقاصدکیلئے کام کرتے رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ قائدتحریک الطاف حسین اورایم کیو ایم کا اول روز سے یہ موقف ہے ہم نے دہشت گردی کومستردکیاہے۔ایم کیوایم بحیثیت محب وطن جماعت اورباوقار پاکستانی اپناکردار اداکررہی ہے اورآج ہم دہشت گردی کے خلاف یہاں موجودہیں جوشاہراہ قائدین کہلاتی ہے تویہ بھی ہماری ملک سے محبت اوردہشت گردی سے نفرت کاثبوت ہے۔انہوں نے تمام پاکستانیوں کودعوت دی کہ وہ گھروں سے باہرنکلیں اور دہشت گردی کے خلاف سراپااحتجاج بن جائیں۔انہوں نے کہاکہ دہشت گردوں نے 40ہزارسے زائدپاکستانیوں کاخون بہایاہے جن میں معصوم شہریوں کے ساتھ مسلح افواج کے جوان بھی شامل ہیں۔انہوں نے کہاکہ اگرآج بھی ہم نے ایک قوم ہوکردہشت گردی کے خلاف آوازنہیں اٹھائی تویہ وقت کبھی نہیں آئیگا اور پاکستان پرمنڈلانے والے خطرات خاکم بدن پاکستان کے وجودکوہی ختم کرسکتے ہیں۔ یہ وقت ہے کہ ہم اپنے تمام اداروں کی جو پاکستان کی حفاظت پرمامورہیں ان کی حوصلہ افزائی کریں اوربتائیں کہ قوم ان کے ساتھ ہے۔انہوں نے کہاکہ ہم نے تمام سیاسی جماعتوں کوریلی میں شرکت کی دعوت دی ہے جہاں ان کواظہارخیال کا موقع دیاجائیگا۔حیدرعباس رضوی نے بھاری مینڈیٹ رکھنے والی مختلف جمہوری جماعتوں سے اپیل کی کہ وہ کھل کردہشت گردی کی مخالفت کریں اوراپنے اپنے علاقوں میں دہشت گردی کے خلاف عوامی ریلیوں کاانعقادکریں۔انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم بحیثیت محب وطن وباوقارپاکستانی دہشت گردی کے خلاف اپناکرداراداکررہی ہے۔انہوں نے پاکستان میں موجودمختلف سیاسی ومذہبی جماعتوں نے دہشت گردی کے حوالے سے موقف بدلے ہیں جس سے بہت سارے چہروں سے نقاب اٹھ گئی ہے۔انہوں نے کہاکہ قائدتحریک الطاف حسین اورایم کیوایم آج بھی دہشت گردی کے خلاف اپنے موقف پرقائم ودائم ہیں۔

12/11/2016 3:50:43 AM