Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

بونیر میں قومی وطن پارٹی کے مقامی رہنما کی گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم حملے پر جناب الطاف حسین کا اظہار مذمت


بونیر میں قومی وطن پارٹی کے مقامی رہنما کی گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم حملے پر جناب الطاف حسین کا اظہار مذمت
 Posted on: 2/22/2014
بونیر میں قومی وطن پارٹی کے مقامی رہنما کی گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم حملے پر جناب الطاف حسین کا اظہار مذمت
جاں بحق ہونیوالے افراد کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار
صدر، وزیراعظم اور وزیر داخلہ بونیر میں قومی وطن پارٹی کے مقامی رہنماء کی گاڑی پر حملے کا نوٹس لیں، الطاف حسین کی اپیل
لندن:۔۔۔22، فروری 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے بونیرمیں قومی وطن پارٹی کے مقامی رہنما کی گاڑی پرریموٹ کنٹرول بم حملے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اورحملے میں تین افرادکے جاں بحق ہونے پرگہرے دکھ اورافسوس کااظہارکیاہے۔ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے جاں بحق ہونے والے افرادکے سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کااظہارکرتے ہوئے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ جاں بحق ہونیوالے تمام افرادکوجنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اورسوگوارلواحقین کویہ صدمہ برداشت کرنے کاحوصلہ عطا کرے اوراس واقعہ میں زخمی ہونیوالے افرادکیلئے جلدصحت یابی کیلئے دعاکی۔ جناب الطاف حسین نے صدرپاکستان ممنون حسین،وزیراعظم میاں محمدنوازشریف اوروفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی سے مطالبہ کیاہے کہ بونیرمیں قومی وطن پارٹی کے مقامی رہنماء کی گاڑی پرحملے کانوٹس لیااوراس میں ملوث دہشت گردوں کوگرفتارکرکے قانون کے مطابق سخت سزادی جائے۔

12/6/2016 12:03:53 PM