Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے تمام تنظیمی شعبہ جات اتوار کو فوج، رینجرز، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے اظہار یکجہتی کیلئے ہونے والی ریلی کو کامیاب بنانے کیلئے بھرپور طریقے سے فعال ہوجائیں۔ الطاف حسین


 Posted on: 2/21/2014
ایم کیوایم کے تمام تنظیمی شعبہ جات اتوار کو فوج، رینجرز، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے اظہار یکجہتی کیلئے ہونے والی ریلی کو کامیاب بنانے کیلئے بھرپور طریقے سے فعال ہوجائیں۔ الطاف حسین
کارکنان اپنی تمام تر توانائیاں اس ریلی کو کامیاب اور تاریخ ساز بنانے پر صرف کردیں
نائن زیرو پر رابطہ کمیٹی اور ایم کیوایم کی مختلف تنظیمی کمیٹیوں اور شعبہ جات کے ارکان کے مشترکہ اجلاس سے خطاب
ایم کیوایم نے ماضی میں بھی انتہائی مختصر نوٹس پر عظیم الشان عوامی اجتماعات منعقد کئے ہیں
مجھے یقین ہے کہ عوام و کارکنان اس مرتبہ بھی اپنے الطاف بھائی کو مایوس نہیں کریں گے
لندن۔۔۔21، فروری 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے ایم کیوایم کے تمام تنظیمی شعبہ جات سے کہاہے کہ وہ اتوارکوفوج ،رینجرزاورپولیس سے اظہار یکجہتی کے لئے ہونے والی ریلی کوکامیاب بنانے کیلئے بھرپور طریقے سے فعال ہوجائیں اوراپنی تمام ترتوانائیاں اس ریلی کو کامیاب اور تاریخ سازبنانے پرصرف کردیں۔ جناب الطاف حسین نے یہ جمعہ کی شب نائن زیروپر رابطہ کمیٹی اور ایم کیوایم کی مختلف تنظیمی کمیٹیوں اور شعبہ جات کے ارکان کے مشترکہ اجلاس سے فون پرخطاب کرتے ہوئے کہی۔ جناب الطاف حسین نے کہا کہ ایم کیوایم نے ماضی میں بھی انتہائی مختصر نوٹس پر عظیم الشان عوامی اجتماعات منعقد کئے ہیں اورمجھے یقین ہے کہ عوام اورکارکنان اس مرتبہ بھی اپنے الطاف بھائی کومایوس نہیں کریں گے اوربھاری تعدادمیں اتوار کومسلح افواج، رینجرز،پیراملٹری فورسز،پولیس اورقانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ یکجہتی کے لئے ہونے والی یکجہتی ریلی کوشاندارطریقے سے منعقد کرکے اوراس ریلی کوتاریخی بناکرثابت کردیں گے کہ وہ دہشت گردی کے خلاف جاری اس جنگ میں اپنی افواج، رینجرز،نیم فوجی اداروں ،پولیس اورسیکوریٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنے تمام ترلسانی، علاقائی، مذہبی،فروعی اورسیاسی اختلافات کوبالائے طاق رکھ کرمتحدہوجائیں اوراتوارکو شاہراہ قائدین پرہونے والی ایم کیوایم کی یکجہتی ریلی میں بھاری تعداد میں شریک ہوں۔ 

12/5/2016 11:50:07 PM