Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

منورحسن کی جانب سے طالبان کی وحشت وبربریت کی حمایت انسانیت دشمنی ہے۔ رابطہ کمیٹی ایم کیوایم


منورحسن کی جانب سے طالبان کی وحشت وبربریت کی حمایت انسانیت دشمنی ہے۔ رابطہ کمیٹی ایم کیوایم
 Posted on: 2/20/2014
منورحسن کی جانب سے طالبان کی وحشت وبربریت کی حمایت انسانیت دشمنی ہے۔ رابطہ کمیٹی ایم کیوایم
طالبان دہشت گردوں نے ایف سی کے جوانوں کوانتہائی بیدردی سے ذبح کیااورانکی سربریدہ لاشوں کوسڑک پرگھسیٹالیکن منورحسن اس درندگی اوروحشت وبربریت کی مذمت کرنے سامنے نہیں آئے
آج پاک فوج نے سفاک طالبان دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی ہے تومنورحسن سراپااحتجاج ہیں
منورحسن اورجماعت اسلامی اسلام ، پاکستان اورانسانیت کے حامی نہیں بلکہ اسلام اورپاکستان کے دشمن طالبان اورانکی درندگی، وحشت وبربریت اور انسانیت دشمنی کے ساتھ ہیں
احترام انسانیت پر یقین رکھنے والے تمام پاکستانیوں کوچاہیے کہ وہ منورحسن اوران جیسے تمام لوگوں کاسوشل بائیکاٹ کریں اور انسانیت دشمنوں کے خلاف کارروائی میں مسلح افواج کا بھرپور ساتھ دیں
کراچی ۔۔۔ 20 فروری 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے جماعت اسلامی کے امیرمنورحسن کی جانب سے طالبان کی حمایت میں کی جانے والی پریس کانفرنس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاہے کہ طالبان کی وحشت وبربریت کی حمایت انسانیت دشمنی ہے۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ طالبان دہشت گردفوج ، پولیس اور شہریوں پر خودکش حملے کررہے ہیں ، ان کے خون سے ہولی کھیل رہے ہیں، طالبان نے فوج کے جواں سال میجر جہانزیب کوشہید کردیا لیکن منور حسن کواس پر کوئی دکھ نہیں ہوا، حتیٰ کہ طالبان دہشت گردوں نے اپنی قید میں موجود ایف سی کے جوانوں کو انتہائی بیدردی سے ذبح کردیا اور ان کی سربریدہ لاشوں کوسڑک پرگھسیٹا لیکن منورحسن اس درندگی اور وحشت وبربریت کی مذمت کرنے سامنے نہیں آئے اور منصورہ میں آرام سے بیٹھے رہے لیکن آج جب پاک فوج نے ان سفاک دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی ہے تومنورحسن سراپااحتجاج ہوگئے ہیں اور پریس کانفرنس کرکے فوج کی کارروائی پرفوج اورحکومت کو شدید تنقیدکانشانہ بنارہے ہیں،جب فوجی جوانوں کے گلے کاٹے گئے تومنورحسن کوسانپ سونگھا ہوا تھا لیکن آج جب فوج نے کارروائی کی ہے تو منورحسن اسے ظلم قراردے رہے ہیں۔منورحسن کے اس طرزعمل نے ثابت کردیا ہے کہ منور حسن اورجماعت اسلامی دراصل اسلام، پاکستان اورانسانیت کے حامی نہیں بلکہ اسلام اورپاکستان کے دشمن طالبان اورانکی درندگی، وحشت و بربریت اور انسانیت دشمنی کے ساتھ ہیں۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ اسلام کی سچی تعلیمات اور احترام انسانیت پر یقین رکھنے والے تمام پاکستانیوں کو چاہیے کہ وہ منورحسن اورجماعت اسلامی کے اس گھناؤنے طرزعمل کانوٹس لیتے ہوئے ان منورحسن اوران جیسے تمام لوگوں کاسوشل بائیکاٹ کریں اور انسانیت دشمنوں کے خلاف کارروائی میں مسلح افواج کا بھرپور ساتھ دیں ۔ 

12/9/2016 1:37:39 AM