Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے کارکنان اپنے قائد جناب الطاف حسین کی تعلیمات اور آقاء دوجہاں ؐسے اپنی محبت کا اظہار کرنے کیلئے ایسی پر نور محفل کا انعقاد کرتے رہے گے ۔ ممتاز عالم دین مفتی احمد میاں بر کاتی


 Posted on: 2/14/2014
ایم کیوایم کے کارکنان اپنے قائد جناب الطاف حسین کی تعلیمات اور آقاء دوجہاں ؐسے اپنی محبت کا اظہار کرنے کیلئے ایسی پر نور محفل کا انعقاد کرتے رہے گے ۔ ممتاز عالم دین مفتی احمد میاں بر کاتی 
متحدہ قومی موومنٹ حیدرآباد زون کے زیر اہتمام باغ مصطفی گراؤنڈ لطیف آباد نمبر 8 میں روح پرور محفل ذکر مصطفیؐ کا انعقاد کیا گیا
محفل ذکر مصطفی ؐ میں اراکین رابطہ کمیٹی سید شاکر علی ،اشفاق منگی ،عبد الحسیب ،رابطہ کمیٹی کے معاون جاوید کاظمی ،سندھ تنظیمی کمیٹی کے انچارج محمد عمر قریشی و اراکین کمیٹی، ایم کیوایم حیدرآباد کے زونل نوید شمسی واراکین زونل کمیٹی، حق پر ست اراکین قومی و صوبائی اسمبلی سید وسیم حسین ،زبیر حمد خان ،راشد خلجی ،دلاور قریشی اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعد اد میں شرکت کی
حیدرآباد۔۔۔14 فروری2012 ء
متحدہ قومی موومنٹ حیدرآباد زون کے زیر اہتمام باغ مصطفی گراؤنڈ لطیف آباد نمبر 8 میں روح پرور محفل ذکر مصطفی ؐ کا انعقاد کیا گیا جس میں بارگاہ رسالتؐ میں نعت و قوالی کے نذانہ عقیدت پیش کئے گئے ۔اس روح پرور محفل ذکر مصطفی ؐ میں اراکین رابطہ کمیٹی سید شاکر علی ،اشفاق منگی ،عبد الحسیب ،رابطہ کمیٹی کے معاون جاوید کاظمی ،سندھ تنظیمی کمیٹی کے انچارج محمد عمر قریشی و اراکین کمیٹی، ایم کیوایم حیدرآباد کے زونل نوید شمسی واراکین زونل کمیٹی، حق پر ست اراکین قومی و صوبائی اسمبلی سید وسیم حسین ،زبیر حمد خان ،راشد خلجی ،دلاور قریشی سمیت عمائدین شہر سیٹھ گوہر اﷲ،ضیاء الدین ،شفیق قریشی ،قمر شیخ ،اعجاز الحسن،گلشن الہی ،نظام الدین آرائیں ،مولانا حسین اشرفی ،آصف میمن ،ایوب شیخ ،جنید خانزادہ ،انور کمال ،حمید الرحمن ،محمد حسین،حامد شیخ ،غلام قادر توصفی ،آفتاب زئی ،سلطان شیخ ،ڈاکٹر مسعودجمال خانزادہ ،اعجاز احمد اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعد اد میں شرکت کی۔اس موقع پر ممتاز عالم دین مفتی احمد میاں بر کاتی نے حضوراکرمؐکی پاکیزہ سیرت طیبہ اور تعلیمات پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ ایم کیوایم ملک کی واحد سیاسی جماعت ہے جو ایسی طرح کی پر نورمحفل سجاتی ہے اور سرکار دوجہاں ؐ کیلئے محافل کا انعقاد ایک بڑا اعزازہے ۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم کے کارکنان اپنے قائد جناب الطاف حسین کی تعلیمات اور آقاء دوجہاں ؐسے اپنی محبت کا اظہار کرنے کیلئے ایسی پر نور محفل کا انعقاد کرتے رہے گے ۔اس پرنور محفل ذکرِمصطفیؐ میں کراچی و حیدرآباد کے معروف نعت خواں و قوال حضرات راشد اعظم ،انسہ ثمینہ عتیق ،محمد زوہیب ،منظور حسین کھوکھر ، آئسیہ امبر راشد ،محمد شاہد نقشبندی ،صاحبزادہ شاہ حسین الدین ،ابراحسین ،سائرہ متین ،نذیر احمد فریدی،محمد افسر شیخ ،ثقلین رشد ، ، رعناعبدالوحید سہرودی ، ارشد سہروردی ،محمد کاشف ، الحاج شفیق احمد ، آغاگوہر علی ، زماں تاجی وہمنوا،امجد فرید صابری وہمنوا اوردیگرنے گلہائے عقیدت اور اپنے تازہ کلام پیش کیے جبکہ محفل ذکرمصطفی ؐ میں نظامت کے فرائض معروف ثناء خواں اویس متین ،رفیق شیخ،محمد قریشی و دیگر نے خشوع وخضوع سے انجام دیئے اور پر رونق محفل میں اپنی شعلہ بیانی سے سماں باندھ دیا۔محفل کاباقاعدہ آغازتلاوت قرآن و کریم اور درد و سلام کی صداؤں سے ہوا۔اس موقع پرباغ مصطفی گراؤنڈ لطیف آباد کی فضاء وقفے وقفے سے سبحان اللہ، نعرہ تکبیر۔۔۔اللہ اکبراورنعرہ رسالتؐ۔۔۔یارسول اللہ،نعرہ حیدری ۔۔۔یاعلی، ماشاء اللہ سے گونجتی رہی نعت خواں حضرات نے پررونق محفل کے انعقادپرایم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین ،رابطہ کمیٹی سمیت ایم کیوایم حیدرآباد زون کے تمام ذمہ داران وکارکنان کومبارکبادپیش کی۔اس بابرکت محفل میں علماء کرام ، مشائق حضرات ،مذہبی اسکالرز اورحیدرآباد زون کے سیکٹرز و یونٹس کے ذمہ داران و کارکنان کے علاوہ شہر کے معززین اور عوام کے ساتھ خواتین نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ محفل ذکر مصطفی ؐ کے اختتام پر قائد تحریک جناب الطاف حسین بھائی کے درازی عمر و صحت کامل اور تحریک کی کامیابی کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔

12/10/2016 10:32:50 AM