Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایم کیوایم اورنگی ٹاؤن سیکٹریونٹ 118/Aکے کارکن افروعالم زکے بہیمانہ قتل پر رابطہ کمیٹی کااظہار مذمت


نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایم کیوایم اورنگی ٹاؤن سیکٹریونٹ 118/Aکے کارکن افروعالم زکے بہیمانہ قتل پر رابطہ کمیٹی کااظہار مذمت
 Posted on: 2/17/2014
نامعلوم افرادکی فائرنگ سے ایم کیوایم اورنگی ٹاؤن سیکٹریونٹ 118/Aکے کارکن افروعالم زکے بہیمانہ قتل پر رابطہ کمیٹی کااظہار مذمت
شہر میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن جارہی ہے اس کے باوجودنہ صرف دہشت گرد عناصر آزدانہ طورپردندناتے پھر رہے ہیں
وفاقی وزیر داخلہ، گورنر سندھ اوروزیر اعلی سندھ ایم کیوایم کے کارکن افروز کے قتل کا نوٹس لیں ،رابطہ کمیٹی کا مطالبہ
کراچی:۔۔۔17؍فروری2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے فیڈریل بی ایریا بلاک 16میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایم کیوایم اورنگی ٹاؤن سیکٹریونٹ 118/Aکے کارکن افروز عالم ولد ریاض کے بہیمانہ قتل کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور واقعہ کو شہر کے پرامن ماحول کو خراب کرنے کی سازش قرار دیا ہے۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایم کیوایم کے کارکنان و ہمدروں کو مسلسل دہشت گردی کا نشانہ بنایا جارہاہے اور قانون نافذ کرنے والے ادارے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ شہر میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن جارہی ہے اس کے باوجودنہ صرف دہشت گرد عناصر آزدانہ طور پر دندناتے پھر رہے ہیں بلکہ قتل غارتگری کی کاروائیوں میں مصروف ہیں جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ ۔ انہوں نے شہید کے سو گوارلواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے شہید کی مغفرت اور سو گوار لواحقین کیلئے صبر جمیل کیلئے دعا کی۔ رابطہ کمیٹی نے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی ، ، گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد اور وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ایم کیوایم کے کارکن افروز کے قتل کا نوٹس لیا جائے اور اس میں ملوث دہشت گردوں کو گرفتار کرکے قرار واقعی سز ادی جائے ۔
دریں اثناء واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن کیف الوریٰ عباسی شہید اہسپتال پہنچ گئے انہوں نے سو گوار لوحقین سے ملاقات کی اور قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا ۔ اس موقع پر حق پرست رکن سندھ اسمبلی محمد حسین اورکراچی تنظیمی کمیٹی کے ارکان اور ایم کیوایم کارکنان بھی موجود تھے۔

12/6/2016 1:48:41 PM