Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو اور اطراف کے علاقوں کی ٹیلیفون لائنوں کو سازشی منصوبے کے تحت خراب کردیا گیا


ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو اور اطراف کے علاقوں کی ٹیلیفون لائنوں کو سازشی منصوبے کے تحت خراب کردیا گیا
 Posted on: 2/15/2014
ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو اور اطراف کے علاقوں کی ٹیلیفون لائنوں کو سازشی منصوبے کے تحت خراب کردیا گیا
نائن زیرو پر فون ملانے میں سخت دشواری کا سامنا، بسا اوقات ایک منٹ کی بات کیلئے دو دو گھنٹے لگ جاتے ہیں
ٹیلیفون لائنوں میں خرابی آپریشن کرنے والے بڑے کرتا دھرتاؤں کی سازش اور مشترکہ منصوبہ بندی کا نتیجہ ہے 
وزیر اعظم نوازشر یف، وزیر داخلہ چوہدری نثار، گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد اور وزیر اعلیٰ قائم علی شاہ ٹیلیفون لائنیں خراب کرنے والے خفیہ ہاتھوں کو فی الفور تلاش کریں۔ الطاف حسین
لندن ۔۔۔15 فروری 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے وزیراعظم نوازشریف ، وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار، گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد اور وزیر اعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ سے پرذوراحتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیاہے کہ وہ خفیہ اداروں یااداروں کے ان خفیہ ہاتھوں کوفی الفور تلاش کریں جنہوں نے ایم کیوایم کے مرکزنائن زیرواوراطراف میں موجود تمام ٹیلیفون لائنوں کوایک سازشی منصوبے کے تحت خراب کردیاہے جس کی وجہ سے نائن زیروپر فون ملانے میں سخت دشواری کا سامنا ہے اور بسا اوقات ایک منٹ کی بات کیلئے دودوگھنٹے لگ جاتے ہیں کیونکہ بیچ میں کبھی سننے والے کی اورکبھی سنانے والے کی آواز مکمل جملوں کے ساتھ نہیں پہنچتی اوربیچ میں خاموشی کاوقفہ آجا تا ہے۔ جناب الطاف حسین نے ملک کی ان بڑی بڑی شخصیات سے مطالبہ کیاکہ وہ معلوم کریں کہ پی ٹی سی ایل کے کون کونسے کارندے ایم کیوایم کے خلاف اس سازش میں مصروف ہیں کہ ایم کیوایم کے رابطے کوختم کردیاجائے۔انہوں نے کہاکہ حقیقت تویہ ہے کہ ٹیلیفون لائنوں میں خرابی کراچی آپریشن کرنے والے بڑے بڑے کرتادھرتاؤں کی سازش اورمشترکہ منصوبہ بندی کانتیجہ ہے کہ ایم کیوایم کوہرطرح سے اذیت اور مشکل میں ڈالاجائے۔جناب الطاف حسین نے ملک کی ممتازشخصیات سے دردمندانہ اپیل کی ہے کہ جس طرح 1992ء میں جنرل آصف نوازمرحو م کے دور میں آپریشن کا رخ ایم کیوایم کے خلاف موڑ دیاگیاتھااسی طرح آج بھی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف شر وع کئے گئے موجودہ آپریشن کارخ ایم کیوایم کی طرف موڑ دیا گیا ہے اورتمام ترنشانہ ایم کیوایم اوراس کے سادہ لوح کارکنوں کوبنایاجارہاہے ۔ آخرمیں جناب الطا ف حسین نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ پی ٹی سی ایل کے ذمہ داروں سے یہ بھی معلوم کیاجائے کہ نائن زیرو اوراس کے اطراف کے علاقوں کی لائنوں کوکس نے خراب کیاہے ۔

12/7/2016 12:24:35 PM