Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

مومن آبادتھانے کے قریب دھماکوں پر جناب الطا ف حسین کا اظہار مذمت


مومن آبادتھانے کے قریب دھماکوں پر جناب الطا ف حسین کا اظہار مذمت
 Posted on: 2/15/2014
مومن آبادتھانے کے قریب دھماکوں پر جناب الطا ف حسین کا اظہار مذمت 
سفاک دہشت گردقانون نافذکرنے والے اداروں کے اہلکاروں کو دہشت گردی کا نشانہ بنارہے ہیں
معصوم وبے گناہ شہریوں کو خاک وخون میں نہلارہے ہیںیہ سفاک دہشت گرد ملک و قوم کے کھلے دشمن ہیں
صدر ، وزیر اعظم اور وفاقی وزیر داخلہ مومن آباد تھانے کے قریب دھماکوں کو نوٹس لیں، جناب الطاف حسین کا مطالبہ

لندن۔۔۔۔15فروری2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے اور نگی ٹاؤن میں مومن آباد کے تھانے کے قریب دھماکوں کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور دھماکے میں دو ا ہلکار سمیت پانچ افراد کے زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ سفاک دہشت گرد قانون نافذکرنے والے اداروں کے اہلکاروں کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا جارہا ہے ، مساجد، امام بارگاہوں، بزرگان دین کے مزارات اور آستانوں پرخودکش حملے اوربم دھماکے کئے جارہے ہیں اورمعصوم وبے گناہ شہریوں کو خاک وخون میں نہلارہے ہیںیہ سفاک دہشت گردملک و قوم کے کھلے دشمن ہیں ۔ جناب الطاف حسین نے صدرممون حسین ، وزیراعظم میاں نواز شریف او روفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی سے مطالبہ کیا کہ مومن آباد تھانے قریب دھماکوں کا نوٹس لیاجائے ،اس میں ملوث دہشت گردوں کے خلاف ٹھوس اور سخت نوعیت کے اقدامات عمل میں لائے جائیں ۔انہوں نے د ھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کے جلد و مکمل صحت یابی کیلئے دعا بھی کی 

12/7/2016 12:24:06 PM