Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

پی آئی بی کالونی کے علاقے میں لیاری گینگ وارکے مسلح دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے ایم کیوایم کے سینئر کارکن اورسابق جوائنٹ یونٹ انچارج سلامت علی کوشہیدکردیا


پی آئی بی کالونی کے علاقے میں لیاری گینگ وارکے مسلح دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے ایم کیوایم کے سینئر کارکن اورسابق جوائنٹ یونٹ انچارج سلامت علی کوشہید کردیا
 Posted on: 2/14/2014
پی آئی بی کالونی کے علاقے میں لیاری گینگ وارکے مسلح دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے ایم کیوایم کے سینئر کارکن اورسابق جوائنٹ یونٹ انچارج سلامت علی کوشہیدکردیا
سلامت علی آج اپنی پی آئی بی کے علاقے حمیدکالونی میں واقع اپنی درزی کی دکان میں بیٹھے تھے کہ موٹرسائیکل پر سوارگینگ وارکے دہشت گردوں نے دکان پر حملہ کرکے انہیں گولیاں مار دیں
اس سے قبل بھی پیپلزامن کمیٹی کے دہشت گردوں کے ہاتھوں پی آئی بی کالونی میں ایم کیوایم کے کئی ذمہ داروں اور کارکنوں کواسی طرح دہشت گردی کانشانہ بناکرشہید کیاجاچکاہے
ایم کیوایم کے شہید کارکنوں کے قاتلوں کو گرفتار کرنے کے بجائے پی آئی بی میں ایم کیوایم کے کارکنوں کومسلسل گرفتارکیاجارہاہے۔سلامت علی شہید کویاسین آبادکے شہداء قبرستان میں سپردخاک کیا جائے گا
کراچی ۔۔۔14 فروری 2014ء
پی آئی بی کالونی کے علاقے میں لیاری گینگ وارکے مسلح دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے ایم کیوایم کے سینئر کارکن اورسابق جوائنٹ یونٹ انچارج سلامت علی کوشہیدکردیا۔تفصیلات کے مطابق سلامت علی آج اپنی پی آئی بی کے علاقے حمیدکالونی میں واقع اپنی درزی کی دکان میں بیٹھے تھے کہ موٹرسائیکل پر سوارگینگ وارکے دہشت گردوں نے دکان پر حملہ کرکے انہیں گولیاں مارکرشدیدزخمی کردیا۔ بعدازاں یہ حملہ آوردہشت گرداپنی موٹرسائیکل وہیں چھوڑکر ایک موٹرسائیکل چھین کراس پر فرارہوگئے۔کارکن سلامت علی کوشدیدزخمی حالت میں قریب واقع فاطمہ بائی اسپتال لے جایاگیا مگرشدیدزخمی ہونے کے باعث وہ جانبرنہ ہوسکے اورراستے میں ہی دم توڑ گئے ۔ جس کے بعدان کی لاش کوعباسی شہیداسپتال منتقل کردیاگیا۔ سلامت علی شہیدایم کیوایم کے سینئرکارکن تھے اوروہ پی آئی بی سیکٹرکے یونٹ 48کے جوائنٹ یونٹ انچارج بھی رہ چکے ہیں۔شہادت کے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن اسلم آفریدی، کراچی تنظیمی کمیٹی کے رکن نعمان الحق ، پی آئی بی سیکٹراورمتعلقہ یونٹ کے ذمہ داران بھی اسپتال پہنچ گئے ۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی پیپلزامن کمیٹی کے دہشت گردوں کے ہاتھوں پی آئی بی کالونی میں ایم کیوایم کے کئی ذمہ داروں اور کارکنوں کواسی طرح دہشت گردی کانشانہ بناکرشہید کیاجاچکاہے تاہم ایم کیوایم کے کارکنوں اورذمہ داروں کے بہیمانہ قتل میں ملوث دہشت گردوں کو گرفتار نہیں کیاگیاہے جبکہ دوسری جانب پی آئی بی کے علاقے میں ایم کیوایم کے کارکنوں کومسلسل گرفتارکیاجارہاہے۔سلامت علی شہید کی تدفین آج رات ہوگی اورشہیدکویاسین آبادکے شہداء قبرستان میں سپردخاک کیاجائے گا۔

12/10/2016 8:18:33 PM