Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

اسیر کارکنان کو صوبے سے باہر جیلوں میں منتقل کرنے کی اطلاعات کا فوری نوٹس لیاجائے، رابطہ کمیٹی


اسیر کارکنان کو صوبے سے باہر جیلوں میں منتقل کرنے کی اطلاعات کا فوری نوٹس لیاجائے، رابطہ کمیٹی
 Posted on: 2/13/2014
اسیر کارکنان کو صوبے سے باہر جیلوں میں منتقل کرنے کی اطلاعات کا فوری نوٹس لیاجائے، رابطہ کمیٹی
کراچی کی جیلوں میں اسیر ایم کیوایم کے پانچ کارکنان کو دیگر صوبوں میں منتقل کردیا گیا ہے
خودکش حملے اور بم دھماکے کرنے والے دہشت گردوں کو گرفتارکرنے کے بجائے ان سے مذاکرات کیے جارہے ہیں
نام نہاد کراچی آپریشن جرائم پیشہ عناصر کے بجائے ایم کیوایم کوکچلنے اورصفحہ ہستی سے مٹانے کیلئے کیاجارہا ہے
صدر، وزیراعظم اور وفاقی وزیرداخلہ اسیرکارکنان کے اہل خانہ کی تشویش کے ازالے کیلئے مثبت اقدامات کریں

کراچی ۔۔۔3 ، فروری2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم کے اسیر کارکنان کو صوبہ سندھ سے باہر دوردراز کی جیلوں میں منتقل کرنے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور اس عمل کو ایم کیوایم کے خلاف جاری ریاستی آپریشن کا تسلسل قراردیا ہے ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ اطلاعات کے مطابق کراچی کی جیلوں میں اسیر ایم کیوایم کے پانچ کارکنان کو دیگر صوبوں میں منتقل کردیا گیا ہے جس سے اسیر کارکنان کے اہل خانہ میں گہری تشویش پائی جاتی ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایک جانب طالبان دہشت گردوں کی جانب سے قانون نافذکرنے والے اداروں کے اہلکاروں کو دہشت گردی کا نشانہ بنارہے ہیں، مساجد، امام بارگاہوں، بزرگان دین کے مزارات اور آستانوں پرخودکش حملے اوربم دھماکے کررہے ہیں اورمعصوم وبے گناہ کو خاک وخون میں نہلارہے ہیں لیکن ان دہشت گردوں کو گرفتارکرنے کے بجائے ان سے مذاکرات کیے جارہے ہیں جبکہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کی آڑ میں ایم کیوایم کے بے گناہ کارکنان اور مہاجر نوجوانوں کو گرفتارکرکے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے اور انہیں ماورائے عدالت قتل کیا جارہا ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایم کیوایم نے شروع دن سے ہی تحفظ پاکستان آرڈی ننس کی مخالفت کی تھی، اس آرڈیننس کو شہریوں کے بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی قراردیا تھا اوراس خدشے کا اظہار کردیا تھا کہ یہ آرڈی ننس جرائم پیشہ عناصر کے بجائے ایم کیوایم کوکچلنے اورصفحہ ہستی سے مٹانے کیلئے استعمال کیا جائے گا۔رابطہ کمیٹی نے مزیدکہاکہ ایم کیوایم کے اسیرکارکنان کو صوبے سندھ سے باہر کی جیلوں میں منتقل کرنے سے یہ بات پایہ ثبوت کو پہنچ چکی ہے کہ ایم کیوایم کے خدشات درست تھے ۔رابطہ کمیٹی نے صدرپاکستان ممنون حسین ، وزیراعظم محمد نواز شریف اوروفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان سے مطالبہ کیا کہ ایم کیوایم کے اسیر کارکنان کو صوبے سے باہر جیلوں میں منتقل کرنے کی اطلاعات کا فوری نوٹس لیاجائے اور اسیرکارکنان کے اہل خانہ میں پائی جانے والی تشویش اوربے چینی کے ازالے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر مثبت اقدامات کیے جائیں۔

12/4/2016 10:29:41 PM