Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم میر پور خاص کے تحت شہید محمد راشد کے قاتلوں کی عدم گرفتاری اور میرپورخاص پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کی سرپرستی کے خلاف میرپورخاص پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ


ایم کیوایم میر پور خاص کے تحت شہید محمد راشد کے قاتلوں کی عدم گرفتاری اور میرپورخاص پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کی سرپرستی کے خلاف میرپورخاص پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ
 Posted on: 2/12/2014
ایم کیوایم میرپورخاص کےتحت شہید محمد راشد کےقاتلوں کی عدم گرفتاری اورمیرپورخاص پولیس کی جرائم پیشہ عناصرکی سرپرستی کے خلاف میرپورخاص پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ
مذموم سازش کے تحت میرپورخاص شہر کو جرائم پیشہ عناصر کےرحم وکرم پرچھوڑدیا گیا ہے، حق پرست رکن سندھ اسمبلی ڈاکٹر ظفر کمالی
ریاستی اداروں اورجرائم پیشہ عناصرکےذریعےایم کیوایم اورسندھ کےمخصوص طبقہ آبادی کو سیاسی انتقام کانشانہ بنایاجارہاہے ،زونل انچارج مجیب الحق
میر پور خاص ۔۔۔12فروری2014ء
متحدہ قومی موومنٹ میر پور خاص کے تحت شہید محمد راشد کے قاتلوں کی عدم گرفتاری اور میرپورخاص پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کی سرپرستی کے خلاف میرپورخاص پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔مظاہرے کے شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور احتجاجی بینرز اٹھارکھے تھے اور وہ پولیس انتظامیہ کے خلاف زبردست نعرے بازی اور شہید محمد راشد خان کے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کررہے تھے۔احتجاجی مظاہرے میں اراکین سندھ تنظیمی کمیٹی ظفر خان، سراج راجپوت ، ایم کیو ایم میرپورخاص زون کے زونل انچارج مجیب الحق ،جوائنٹ زونل انچارج شہباز احمد خان واراکین زونل کمیٹی ،سیکٹرز و یونٹس کے ذمہ داران و کارکنان، اے پی ایم ایس او، لیبر ڈویژن،میڈیکل ایڈ کمیٹی،لیگل ایڈ کمیٹی، شعبہ خواتین اوردیگر تمام شعبہ جات کے ذمہ داران و کارکنان، حق پرست رکن سندھ اسمبلی ڈاکٹر ظفر کمالی،شہید محمد راشد خان کے دوسالہ بیٹے اور ان کے اہل خانہ سمیت عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر ایم کیو ایم میرپورخاص زون کے زونل انچارج مجیب الحق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی اداروں اور جرائم پیشہ عناصر کے ذ ریعے ایم کیو ایم اور سندھ کے مخصوص طبقہ آبادی کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے ۔ کراچی اور حیدرآباد کے بعد اب میرپورخاص سمیت دیگر شہروں کے عوام کو بدترین لسانی اور نسلی تعصب کا سامنا ہے۔میرپورخاص پولیس نے مذموم ایجنڈے پر کام کرتے ہوئے شہریوں کو خوفزدہ کرنے کے لئے جرائم پیشہ عناصر کو کھلی چھوٹ دے دی ہے۔ استحصالی عناصر بھول بیٹھے ہیں کے ایم کیو ایم کے کارکنان نے ماضی میں بھی ایسی تمام سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا تھا اور اب بھی ثابت قدم رہتے ہوئے ایسی تمام سازشوں کو ناکام بنادیں گے۔ انہوں نے چیف جسٹس سپریم کو رٹ ، چیف آف آرمی اسٹاف ،وفاقی وزیر داخلہ ،وزیر اعلیٰ سندھ ، گورنر سندھ اور آئی جی سندھ پولیس سے مطالبہ کیا کہ شہید محمد راشد خان کے قاتلوں کی گرفتاری یقینی بناتے ہوئے جرائم پیشہ افراد کی سرپرستی میں ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف سخت ترین کاروائی عمل میں لائی جائے۔ حق پرست رکن سندھ اسمبلی ڈاکٹر ظفر کمالی نے کہا کہ مذموم سازش کے تحت میرپورخاص شہر کو جرائم پیشہ عناصر کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے۔شہید محمد راشد خان کا قتل اسی سازش کی کڑی ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ واقعے میں ملوث جرائم پیشہ عناصر کو فی الفور گرفتار کیا جائے اور محکمہ پولیس میں موجود کالی بھیڑوں کے خلاف سخت ترین محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے۔


12/7/2016 2:16:06 PM