Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

پشاورکےنواحی علاقےبڈہ بیرماشوخیل میں دہشت گردوں کاگھرپرحملےکےواقعہ پرجناب الطاف حسین کااظہارمذمت


پشاورکےنواحی علاقےبڈہ بیرماشوخیل میں دہشت گردوں کا گھر پرحملےکےواقعہ پرجناب الطاف حسین کااظہارمذمت
 Posted on: 2/12/2014
پشاور کے نواحی علاقے بڈہ بیر ماشوخیل میں دہشت گردوں کا گھر پرحملے کے واقعہ پرجناب الطاف حسین کا
اظہارمذمت
بم دھماکوں اور دہشت گردی کے ذریعے معصوم و بے گناہ انسانوں کو خاک و خون میں نہلانے والے سفاک دہشت گرد ملک و قوم کے کھلے دشمن ہے
متعدد افرادکے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ افسوس کا اظہار
لندن۔۔۔۔12فروری2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے پشاور کے نواحی علاقے بڈہ بیر ماشوخیل میں دہشت گردوں کا گھر پرحملے کے واقعہ پر سخت ترین الفاظ میں مذمت کی اور واقعہ میں متعدد افرادکے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ بم دھماکوں اور دہشت گردی کے ذریعے معصوم و بے گناہ انسانوں کو خاک و خون میں نہلانے والے سفاک دہشت گرد ملک و قوم کے کھلے دشمن ہے اور اسے عدم استحکام سے دوچار کرنا چاہتے ہیں جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ۔انہوں نے جاں بحق ہونے والے افراد کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کیا اور زخمیوں کی جلد و مکمل صحت یابی کیلئے دعا کی ۔ جناب الطاف حسین نے صدر مملکت ممنون حسین ، وزیر اعظم نواز شریف ، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خا ن اور خیبرپختونخواہ کی حکومت سے مطالبہ کیا کہ بڈھ بیر موشوخیل میں دہشت گردوں کے گھر پر حملے کا نوٹس لیا جائے،، عوام کی جان و مال کو تحفظ فراہم کیاجائے اور اس میں ملوث دہشت گردوں کو گرفتار کرکے عبرتناک سزا دی جائے۔

12/8/2016 8:10:19 AM