Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

بیٹے کے بازیاب نہ ہونے کے صدمہ کے باعث انتقال کر جانے والی متحدہ قومی موومنٹ پی آئی بی سیکٹر کے لاپتہ سیکٹر ممبر محمد علی کی والدہ محترمہ اقبال جہاں کو سپرد خاک کردیا گیا


بیٹے کے بازیاب نہ ہونے کے صدمہ کے باعث انتقال کر جانے والی متحدہ قومی موومنٹ پی آئی بی سیکٹر کے لاپتہ سیکٹر ممبر محمد علی کی والدہ محترمہ اقبال جہاں کو سپرد خاک کردیا گیا
 Posted on: 2/11/2014
بیٹے کے بازیاب نہ ہونے کے صدمہ کے باعث انتقال کر جانے والی متحدہ قومی موومنٹ پی آئی بی سیکٹر کے لاپتہ سیکٹر ممبر محمد علی کی والدہ محترمہ اقبال جہاں کو سپرد خاک کردیا گیا
نماز جنازہ اور تدفین میں رابطہ کمیٹی، حق پرست ارکان اسمبلی، ذمہ داران، کارکنان اور مرحومہ کے عزیز و اقارب کی شرکت
24گھنٹے کے اندر لاپتہ کئے گئے ایم کیوایم کے کارکنان کو بازیاب نہیں کرایا گیا تو ایم کیوایم سخت فیصلے کرسکتی ہے، امین الحق، وسیم اختر کی تدفین کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو 
کراچی ۔۔۔11، فروری 2014ء 
بیٹے کے بازیاب نہ ہونے کے صدمہ کے باعث انتقال کر جانے والی متحدہ قومی موومنٹ پی آئی بی سیکٹرکے لاپتہ سیکٹرممبرمحمدعلی کی والدہ محترمہ اقبال جہاں کو ناظم آباد گلبہار میں واقع کھجی گراؤنڈ کے قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا ۔ مرحومہ کی نماز جنازہ پی آئی بی کالونی محمد آباد میں واقع مسجد اظہر میں ادا کی گئی۔ نما زجنازہ اور تدفین میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان امین الحق، احمد سلیم صدیق ، سیف یار خان، وسیم اختر، حق پرست ارکان قومی وصوبائی اسمبلی، ایم کیوایم کراچی تنظیمی کمیٹی کے اراکین ، پی آئی بی سیکٹر کمیٹی کے ارکان ، یونٹوں کے ذمہ داران ، کارکنان ، ہمدردوں اور مرحومہ کے عزیز واقارب نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ اقبال جہاں مرحومہ کی نمازجنازہ اور تدفین کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے رابطہ کمیٹی کے ارکان امین الحق اور وسیم اختر نے کہا کہ کچھ افسران نے کراچی میں پولیس گردی مچا رکھی اور ٹارگٹڈ آپریشن کی آڑ میں ایم کیوایم کے کارکنان کو بلاجواز گرفتار ، بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے اور انہیں ماورائے عدالت قتل تک کیاجارہا ہے اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کی جارہی ہیں ۔ رابطہ کمیٹی کے ارکان نے کہا کہ24گھنٹے کے اندر گرفتاریوں کے بعد لاپتہ کئے گئے ایم کیوایم کے کارکنان کو بازیاب نہیں کرایا گیا تو ایم کیوایم سخت فیصلے بھی کرسکتی ہے ۔ رابطہ کمیٹی کے ارکان نے وفاقی اور صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ کراچی میں ایم کیوایم کے کارکنان کی بلاجواز گرفتاریوں ، انہیں تشددکا نشانہ بنانے اور ماورائے عدالت قتل کی وارداتوں کا سلسلہ فی الفور بند کرایاجائے اور اس میں ملوث افسران اور اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ 

4/19/2024 5:14:18 PM