Home
 
Altaf Hussain
 
English News
 
Urdu News
Sindhi News
Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
Events
Blogs
Fikri Nishist
Study Circle
Songs
Videos Gallery
Manifesto 2013
Philosophy
Poetry
Online Units
Media Corner
RAIDS/ARRESTS
About MQM
Social Media
Pakistan Maps
Education
Links
Poll
Web TV
Feedback
KKF
Contact Us
پولیس کے بہیمانہ تشدد سے زخمی ہونے والے ایم کیوایم نارتھ کراچی سیکٹریونٹ 136کے کارکن محمد عادل کی شہاد ت پر جناب الطاف حسین کااظہار مذمت
Posted on: 2/11/2014
ایم کیوایم کے کارکنان کی بلاجواز گرفتاریاں ،ان پربہیمانہ تشدد اور ماورائے عدالت قتل جیسے واقعات انسانی حقوق کی سنگین اور کھلی خلاف ورزی ہے
شہید کے سو گوار لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی اظہار
لاپتہ ہونے والے ایم کیوایم پی آئی بی کے سیکٹر ممبر محمد علی کی والد ہ کے انتقال پرجناب الطاف حسین کا ظہار افسوس
لندن۔۔۔۔11فروری 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے گزشتہ شب پولیس کے بہیمانہ تشدد سے زخمی ہونے والے ایم کیوایم نارتھ کراچی سیکٹریونٹ 136کے کارکن محمد عادل کی شہاد ت پر سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ کراچی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے آئین و قانون کو پیرو ں تلے روند کر رکھ دیا ہے اورایم کیوایم کے کارکنان کی بلاجواز گرفتاریاں ،ان پربہیمانہ تشدد اور ماورائے عدالت قتل جیسے واقعات انسانی حقوق کی سنگین اور کھلی خلاف ورزی ہے اورہر محب وطن شہری کیلئے لمحہ فکریہ سے کم نہیں ہے ۔ انہوں نے کہاکہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ہی جب معصوم اور بے گناہ لوگوں کو سیاسی مخالفین کی ایماء اور تعصب کی بنیاد پر نشانہ بنائیں گئے اور ان پر ظلم اور حراست میں انسانیت سوز تشدد کریں گے اور ماورائے عدالت قتل کرکرکے ان کی مسخ شدہ لاشیں سڑکوں پھینکیں گے تو یہ عمل کرنے والے ملک دوست کہلائیں گے یا ملک دشمن ۔ انہوں نے صدر پاکستان منمون حسین ،وزیر اعظم میاں نواز شریف و فاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار سے مطالبہ کیا ہے کہ محمد عادل کی شہادت کو نوٹس لیاجائے اس دوران حراست میں بد ترین تشدد کا نشانہ بنانے الے پولیس اہلکاروں کو گرفتارکرکے قانون کے مطابق سخت سے سخت سزا دی جائے۔جناب الطا ف حسین نے شہید کے سو گوار لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی اظہار کر تے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کر تے ہوئے دعاکہ کہ اللہ تعالیٰ شہید جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سو گوار لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ دیں۔ آمین
جناب الطا ف حسین نے لاپتہ ہونے والے ایم کیوایم پی آئی بی کے سیکٹر ممبر محمد علی کی والد ہ کے انتقال پر گہرے دکھ افسوس اظہار کیا ہے جو اپنے بیٹے کی جدائی کو بر داشت نہ کر سکی اور شدت غم انکی موت کا باعث بنی ۔ جناب الطاف حسین دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سو گوار لواحقین کو یہ صدمہ برداشست کرنے حوصلہ دیں۔آمین
7/29/2025 11:16:38 PM
پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار @MIshaqDar50 کاقوم
...
28 Jul 2025
پاکستان 98فیصد غریب ، لوئرمڈل کلاس اورمڈل کلاس کے عوام کاملک نہیں بلک
...
27 Jul 2025
اسرائیل ،فلسطین تنازع کا مستقل اور دیرپاحل صرف دوریاستی حل ہی ہے
...
26 Jul 2025
بریکنگ نیوز : ‼️‼️‼️ ایم کیو ایم کے بانی وقائد جناب الطاف حسین کو طبی
...
23 Jul 2025
بریکنگ: بانی وقائد الطاف حسین کی 14 ویں روز کی ہیلتھ اپ ڈیٹ:
...
22 Jul 2025
بریکنگ: ایم کیوایم کے بانی وقائد الطاف حسین کی 13 ویں روز کی ہیلتھ اپ
...
21 Jul 2025
ایم کیوایم شعبہ خواتین کراچی کی باجیوں نے تحریک کودرپیش مالی مشکلات ک
...
21 Jul 2025
بریکنگ: بانی وقائد الطاف حسین کی 13 ویں روز کی دوسری ہیلتھ اپ ڈیٹ:
...
21 Jul 2025
لندن کےاسپتال میں آج بھی ایم کیوایم کے کئی کارکنوں نے بانی وقائد جناب
...
21 Jul 2025
MQM ساؤتھ افریقہ کےکارکنوں کی جانب سےقائدتحریک جناب الطاف حسین کےلئے
...
21 Jul 2025
Muttahida Quami Movement (MQM) Copyright © 2014 (ver 3.0)
Home
Videos Gallery
Links
KKF
Feedback
Altaf Hussain
Photo Gallery
Study Circle
Online Units
Media Corner
News Archive
Manifesto 2013
Fikri Nishist
Songs
Social Media
Urdu News
Philosophy
Poetry
Education
Web TV
Events
RAIDS/ARRESTS
Poll
Pakistan Maps
Contact us