Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

خیبرپختونخوا کے علاقوں لنڈی کوتل اور چمکنی میں خود کش دھماکوں پر الطاف حسین کااظہار مذمت


خیبرپختونخوا کے علاقوں لنڈی کوتل اور چمکنی میں خود کش دھماکوں پر الطاف حسین کااظہار مذمت
 Posted on: 2/10/2014
خیبرپختونخوا کے علاقوں لنڈی کوتل اور چمکنی میں خود کش دھماکوں پر الطاف حسین کااظہار مذمت 
بم دھماکے اور دہشت گردی کی کارروائیاں ملک کے استحکام اور سا لمیت کے خلاف ہیں ، الطاف حسین 
حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات ہورہے ہیں اور دوسری جانب ملک میں بم دھماکے اور دہشت گردی کی کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، الطاف حسین 
خود کش بم دھماکوں میں خواتین سمیت شہید افراد کے تمام سوگوار لواحقین سے الطاف حسین کی دلی تعزیت و ہمدردی اور زخمیوں کی جلد ومکمل صحت یابی کیلئے دعا 
لندن۔۔۔10، فروری 2014ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے صوبہ خیبر پختونخوا کے علاقے لنڈی کوتل اور چمکنی میں خود کش بم دھماکوں کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور دھماکوں کے نتیجے میں خواتین سمیت متعدد افراد کے شہید اور زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا اور ملک کے دیگر علاقوں میں بم دھماکے اور دہشت گردی کی کارروائیاں ملک کے استحکام اور سا لمیت کے خلاف ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ ایک جانب حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات ہورہے ہیں اور دوسری جانب ملک میں بم دھماکے اور دہشت گردی کی کاروائیوں کا ہولناک اور افسوسناک سلسلہ جاری ہے جن میں کئی معصوم و بے گناہ افراد اپنی قیمتی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں اور سینکڑوں افراد زخمی ہوکر عمر بھر کیلئے معذوری کی زندگی گزارنے پر مجبور ہوگئے ہیں ۔ انہوں نے بم دھماکوں میں شہید افراد کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کیا اور زخمیوں کی جلد و مکمل صحت یابی کیلئے دعا بھی کی ۔ جناب الطاف حسین نے صدر مملکت ممنون حسین ، وزیراعظم نواز شریف اور وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے مطالبہ کیا کہ صوبہ خیبرپختونخوا میں دو خود کش بم دھماکوں کی مذموم کارروائی میں ملوث سفاک دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کو فی الفور گرفتار کیاجائے اور دہشت گردوں اور ان کی کاررائیوں سے عوام کی جان ومال کے تحفظ کیلئے ملک بھر میں مزید مثبت اور عملی نوعیت کے اقدامات بروئے کار لائے جائیں ۔

12/8/2016 8:02:04 AM