Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

بلدیہ ٹاؤن میں مسلح دہشت گردوں کی آستانہ پرفائرنگ کےواقعہ پرجناب الطاف حسین کااظہارمذمت


بلدیہ ٹاؤن میں مسلح دہشت گردوں کی آستانہ پرفائرنگ کےواقعہ پرجناب الطاف حسین کااظہارمذمت
 Posted on: 2/9/2014 1
بلدیہ ٹاؤن میں مسلح دہشت گردوں کی آستانہ پرفائرنگ کےواقعہ پرجناب الطاف حسین کااظہارمذمت
کمسن بچی سمیت متعددافرادکےہلاک وزخمی ہونےپرجناب الطاف حسین کااظہارافسوس
واقعہ کافی الفورنوٹس لیاجائے،ملوث افرادکوگرفتارکرکےعبرتناک سزادی جائے۔ الطاف حسین

کراچی۔۔۔09فروری2014 
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے بلدیہ ٹاؤن میں واقع آستانے پر دستی بم سے حملے اور فائرنگ کے نتیجے میں کمسن بچی سمیت متعدد افراد کے ہلاکت و زخمی ہونے پر دلی افسوس اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے ۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے فائرنگ کے واقعے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد عناصراپنے مذموم مقاصد کے حصول کے لئے کراچی سمیت ملک بھرمیں انارکی اور دہشت کی فضا قائم کرنے کے لئے مسلسل کارروائیوں میں مصروف ہیں ۔ انہوں نے وزیر اعظم پاکستان اور وزیر داخلہ سے مطالبہ کیا کہ ا س واقعے کا فی الفور نوٹس لیا جائے اور میں ملوث سفاک دہشت گردوں کو گرفتار کرکے عبرتناک سزا دی جائے ۔ جناب الطاف حسین نے جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت و افسوس اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو اپنی جوار رحمت میں عالیٰ مقام اور سوگواران کو صبر جمیل اور زخمیوں کو جلد اور مکمل صحتیابی عطا فرمائے ۔ (آمین)

12/10/2016 10:04:11 PM