Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

صوبہ پنجاب ، بلوچستان،خیبرپختونخوا ، گلگت اور آزاد کشمیر کے مختلف شہروں میں ایم کیوایم کے کارکنان کے ماورائے عدالت قتل کے خلاف پریس کلبوں پر کارکنان کے احتجاجی مظاہرے


 Posted on: 2/8/2014 1
صوبہ پنجاب ، بلوچستان،خیبرپختونخوا ، گلگت اور آزاد کشمیر کے مختلف شہروں میں ایم کیوایم کے کارکنان کے ماورائے عدالت قتل کے خلاف پریس کلبوں پر کارکنان کے احتجاجی مظاہرے 
ایم کیوایم کے خلاف ظلم و انانصافی اور غیر قانونی اور غیر آئینی ہتھکنڈے کامیاب نہیں ہوسکتے، مقررین کامظاہرے کے شرکاء سے خطاب 
ایم کیوایم کے ماورائے عدالت قتل میں ملوث عناصر کو فی الفور گرفتار کیاجائے ، شرکاء کا مطالبہ 
احتجاجی مظاہرے پشاور ، مردان ،صوابی ، گلگت ، مظفر آباد ، لاہور ، ملتان ، پنڈی اور دیگر شہروں میں منعقد ہوئے 
کراچی ۔۔۔8، فروری 2014ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے کارکنان کے ماورائے عدالت قتل کے خلاف یوم سوگ کے موقع پر کراچی اور صوبہ سندھ کی طرح صوبہ پنجاب ،بلوچستان، خیبر پختونخواہ ، گلگت اور آزاد کشمیر میں بھی پریس کلبوں کے باہر زبردست احتجاجی مظاہرے منعقد ہوئے جن میں ایم کیوایم کے ذمہ داران وکارکنان اورعوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور کارکنان کے ماورائے عدالت قتل کے خلاف اپنا بھر پور احتجاج ریکارڈ کرایا ۔ اس موقع پر مظاہروں کے شرکاء قاتلوں کی گرفتاری ، سپریم کورٹ سے ماورائے عدالت قتل کے واقعات کا از خود نوٹس لینے کیلئے پرجوش نعرے بھی لگا رہے تھے ۔ صوبہ پنجاب میں ایم کیوایم کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرے لاہور ، راولپنڈی ، ملتان سمیت دیگرشہروں کے پریس کلبوں پر منعقد ہوئے ۔ خیبر پختونخواہ میں ایم کیوایم کے کارکنان کے ماورائے عدالت قتل کے خلاف احتجاجی مظاہرے پشاور پریس کلب ، ایبٹ آباد پریس کلب ، بنوں پریس کلب ، ڈیرہ اسماعیل خان پریس کلب ، مردان پریس کلب اور صوابہ پریس کلب پر منعقد ہوئے ۔ اسی طرح گلگت میں ایم کیوایم کے زیر اہتمام یوم سوگ کے موقع پر احتجاجی مظاہرہ گلگت پریس کلب کے باہر ہوا جبکہ آزاد کشمیر میں ایم کیوایم کے کارکنان کے ماورائے عدالت قتل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ مظفر آباد پریس کلب کے سامنے ہوا ۔ احتجاجی مظاہروں میں ایم کیوایم کے ذمہ داران ، کارکنان ، ہمدردوں ، عوام سمیت مختلف شخصیات نے شرکت کی ۔ احتجاجی مظاہرے کے شرکاء نے سیاہ پٹیاں باندھ رکھی تھی اوراپنے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر ماورائے عدالت قتل کئے گئے ایم کیوایم کے کارکنان کے قاتلوں کی گرفتاری ، ظلم و ناانصافی کے خاتمے ،ایم کیوایم اور قائد تحریک جناب الطاف حسین کے ساتھ آخری وقت تک ساتھ دینے کے عزم پر مشتمل کلمات جلی حروف میں تحریر تھے ۔ احتجاجی مظاہروں کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیوایم پنجاب ، خیبر پختونخوا ، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے ذمہ داران نے کہا کہ کراچی میں ایم کیوایم کے کارکنان کے ساتھ جس طرح کا سلوک اور رویہ رکھااپنا جارہا ہے وہ کھلا تعصب اور سیاسی انتقام ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ ایم کیوایم اب قومی سطح کی جماعت ہے اور اس میں تمام قومیتوں کے افراد شامل ہے اب ایم کیوایم کے خلاف ظلم و انانصافی اور غیر قانونی اور غیر آئینی ہتھکنڈے کامیاب نہیں ہوسکتے اور نہ ہی ملک بھر کے عوام کو اب منفی پروپیگنڈے کے زریعے گمراہ کیاجاسکتا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ قائد تحریک جناب الطاف حسین کے واحد لیڈر ہے جو نازک ترین حالات میں بھی اپنے کارکنان کے ماورائے عدالت قتل کے واقعات پر صبر وتحمل سے نہ صرف خود کام لیتے رہے ہیں بلکہ کارکنوں اور ان کے لواحقین کو بھی صبر کی تلقین کرتے رہے ہیں لیکن ظلم و ناانصافی کی بھی ایک حد ہوتی ہے ، ایم کیوایم کے کارکنان کے ماورائے عدالت قتل کے پیچھے جو نادیدہ قوتیں ملوث ہیں وہ ملک کی نازک ترین صورتحال میں ملک دشمنی کا کھلا عمل کررہی ہیں اور ملک کی جمہوری اور سیاسی جماعت کو دیوار سے لگانے کا مکرو ہ عمل کررہی ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ یوم سوگ کے موقع پر صوبہ پنجاب ، خیبرپختونخواہ ، گلگت اور آذاد کشمیر میں ماورائے عدالت قتل کئے گئے ایم کیوایم کے شہید کارکنان کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کے اجتماعات بھی منعقد ہوئے ۔ .

12/7/2016 2:38:53 AM