Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کورنگی سیکٹر یونٹ 75کے لاپتہ کارکن محمد سلمان کے ماورائے عدالت قتل پررابطہ کمیٹی کا اظہار مذمت


 ایم کیوایم کورنگی سیکٹر یونٹ 75کے لاپتہ کارکن محمد سلمان کے ماورائے عدالت قتل پررابطہ کمیٹی کا اظہار مذمت
 Posted on: 2/6/2014 1
ایم کیوایم کورنگی سیکٹر یونٹ 75کے لاپتہ کارکن محمد سلمان کے ماورائے عدالت قتل پررابطہ کمیٹی کااظہار مذمت
ایم کیو ایم کے کارکنان کاماضی کی طرح ماورائے عدالت قتل کرنے کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے
اگر کسی شخص پر کوئی الزام یا مقد مہ ہے تو اس کو عدالت میں پیش کیا جائے تاکہ اس کا فیصلہ عدالت کرے
کراچی۔۔۔6،فروری 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم کورنگی سیکٹر یونٹ 75کے لاپتہ کارکن محمدسلمان کی ماورائے عدالت قتل کرنے پر سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ محمد سلمان ولد نور الدین 3فروری2014کو صبح 9بجے ڈیوٹی پر جارہے تھے کہ راستے میں کورنگی کراسنگ سے سادہ لباس میں ملبوس اہلکارانھیں گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر لے گئے تھے اور آج ان کی لاش ملیر ندی سے ملی ہے۔انہوں نے کہاکہ اگر کسی شخص پر کوئی الزام یا مقدمہ ہو تو اس کو عدالت میں پیش کیا جائے تاکہ اس کا فیصلے عدالت کرے لیکن اس طرح ماورائے عدالت قتل کہاں کا انصاف ہے؟رابطہ کمیٹی نے سلمان کے ماورائے عدالت قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم کے کارکنان کاماضی کی طرح ماورائے عدالت قتل کرنے کا سلسلہ ایک مرتبہ پھر سے شروع کردیا گیا ہے جسکی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔رابطہ کمیٹی نے صدر پاکستان ممنون حسین ، وزیراعظم میاں نواز شریف ،وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار اور وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے پرزور مطالبہ کیا کہ محمد سلمان ولد نور الدین کے ماورائے عدالت قتل کانوٹس لیاجائے اور اس میں ملوث اہلکاروں کو گرفتا کرکے قانون کے مطابق سخت سے سخت سزا دی جائے اور مقتول سو گواران کو انصاف فراہم کیا جائے۔انہوں نے شہید کارکن سلمان کے سو گوار لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی اظہار کرتے ہوئے شہید کی مغفرت اور بلند درجات کے لئے دعا کی ۔ 

12/2/2016 10:44:48 PM