Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرڈاکٹرخالدمقبول صدیقی کے والدمقبول حسین صدیقی کوشہداء قبرستان یٰسین آبادمیں سپردخاک کردیاگیا


ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرڈاکٹرخالدمقبول صدیقی کے والدمقبول حسین صدیقی کوشہداء قبرستان یٰسین آبادمیں سپردخاک کردیاگیا
 Posted on: 2/6/2014 1
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرڈاکٹرخالدمقبول صدیقی کے والدمقبول حسین صدیقی کوشہداء قبرستان یٰسین آبادمیں سپردخاک کردیاگیا
مقبول حسین صدیقی مرحوم کی نمازجنازہ جناح گراؤنڈعزیزآبادمیں اداکی گئی ، نمازجنازہ اورتدفین میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی،حق پرست نمائندوں،شعبہ جات،علمائے کرام،سماجی،صحافتی اورادبی شخصیات کے ہمراہ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افرادکی شرکت
مفتی محمداظہرالاسلام نے نمازجنازہ اداکرائی اورمرحوم کی مغفرت ،درجات کی بلندی اورسوگواران کے صبرجمیل کیلئے خشوع وخضوغ 
سے دعاکرائی،مرحوم کافاتحہ سوئم بروزجمعہ عصرتامغرب لال قلعہ گراؤنڈعزیزآبادمیں ہوگا
کراچی:۔۔۔(اسٹاف رپورٹر)
متحدہ قومی موومنٹ کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹرخالدمقبول صدیقی کے والد مقبول حسین صدیقی مرحوم کوبعدنمازعصرشہداء قبرستان ٰیٰسین آبادمیں سپردخاک کردیا گیا ۔ اس سے قبل مرحوم کی نمازجنازہ جناح گراؤنڈعزیزآبادمیں اداکی گئی،جامع مسجدایک مینارہ عزیزآبادکے امام مفتی محمداظہرالاسلام نے مقبول حسین صدیقی کی نماز جنازہ اداکرائی اورانتہائی خشوع و خضوغ کے ساتھ مرحوم کی مغفرت،ان کے درجا ت کی بلندی اورڈاکٹرخالدمقبول صدیقی سمیت مرحوم کے تمام لواحقین کیلئے صبرجمیل کی دعاکی۔نمازجنازہ اورتدفین میں ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرزڈاکٹرنصرت،انجینئرناصرجمال،اراکین رابطہ کمیٹی،حق پرست سینیٹرز،اراکین قومی وصوبائی اسمبلی،سابق وزراء وارکان اسمبلی،کراچی تنظیمی کمیٹی ،سندھ ، پنجاب، بلوچستان،خیبرپختونخواہ ،گلگت بلتستان ،آزاد کشمیر کمیٹیوں کے عہدیداران،لیبرڈویژن،اے پی ایم ایس او،ایلڈرزونگ،میڈیکل ایڈ،لیگل ایڈ،سوشل فورم ، تمام مکاتب فکرکے علمائے کرام، مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق والے افراد، سماجی،فلاحی ،صحافتی انجمنوں،ادبی شخصیات کے علاوہ ایم کیوایم کے ہمدردوں اورمرحوم کے عزیزو اقارب نے کثیرتعدادمیں شرکت کی اور مرحوم کی مغفرت،ان کے درجات کی بلندی اورسوگوارلواحقین کے صبرجمیل کیلئے فاتحہ خوانی کی۔مقبول حسین صدیقی کی فاتحہ سوئم7فروری بروزجمعہ بعد نمازعصرتامغرب لال قلعہ گراؤنڈ عزیزآبادبلاک8میں ہوگاجس میں مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی وفاتحہ خوانی کی جائیگی جبکہ خواتین کیلئے فاتحہ خوانی کااہتمام لال قلعہ گراؤنڈسے متصل مرحوم کی رہائشگاہ پرہوگی۔دریں اثناء ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان نسرین جلیل اور آنسہ ممتازانوارنے شعبہ خواتین کی ذمہ داران وکارکنان کے ہمراہ مرحوم کی رہائشگاہ جاکرڈاکٹرخالدمقبول صدیقی اوردیگرلواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہارکیااورمرحوم کی مغفرت اوردرجات کی بلندی کیلئے فاتحہ خوانی کی۔ 




















12/9/2016 1:43:44 AM