Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کے والد مقبول حسین صدیقی انتقال کرگئے


ایم کیوایم کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کے والد مقبول حسین صدیقی انتقال کرگئے
 Posted on: 2/6/2014 1
ایم کیوایم کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کے والد مقبول حسین صدیقی انتقال کرگئے
مقبول حسین صدیقی کافی دنوں سے علیل تھے اور مقامی اسپتال میں زیر علاج تھے
کراچی۔۔۔6 فروری 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹرخالدمقبول صدیقی کے والد مقبول حسین صدیقی بدھ اورجمعرات کی درمیانی شب کراچی میں انتقال کرگئے۔ مرحوم کی عمر 82سال تھی۔ مقبول حسین صدیقی کافی دنوں سے علیل تھے اورعلالت کے باعث کئی روزتک کراچی کے ایک مقامی اسپتال میں زیرعلاج تھے۔ چند روز قبل انہیں اسپتال سے گھر منتقل کردیا گیا تھا۔ بدھ کی شب طبیعت زیادہ خراب ہوجانے کی وجہ سے انہیں دوبارہ اسپتال لے جایا گیا تاہم بدھ اورجمعرات کی درمیانی شب وہ خالق حقیقی سے جاملے ۔ انتقال کی اطلاع ملتے ہی رابطہ کمیٹی کے کئی ارکان اوردیگرذمہ داران بھی اسپتال پہنچ گئے جنہوں نے ڈاکٹرخالدمقبول صدیقی سے ان کے والدکے انتقال پر تعزیت کی ۔ دریں اثناء لندن سے بھی رابطہ کمیٹی کے ارکان نے ڈاکٹرخالد مقبول صدیقی کو فون کرکے ان سے انکے والدکے انتقال پر تعزیت کی اورمرحوم کے لئے دعائے مغفرت کی۔

12/3/2016 9:52:50 PM