Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم مظفر آباد زون کے زیراہتمام ’’یوم کشمیر ‘‘ کے موقع پر دربار سہیلی سرکار سے پریس کلب تک ریلی نکالی گئی


ایم کیوایم مظفر آباد زون کے زیراہتمام ’’یوم کشمیر ‘‘ کے موقع پر دربار سہیلی سرکار سے پریس کلب تک ریلی نکالی گئی
 Posted on: 2/5/2014 1
ایم کیوایم مظفر آباد زون کے زیراہتمام ’’یوم کشمیر ‘‘ کے موقع پر دربار سہیلی سرکار سے پریس کلب تک ریلی نکالی گئی 
ریلی کے شرکاء نے انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنا کر کشمیری عوام سے بھر پور یکجہتی کااظہار کیا اور کشمیری عوام کے حق خود ارادیت کیلئے پرجوش نعرے بازی کی 
جناب الطاف حسین نے کشمیری عوام کی امنگوں کی ہمیشہ ترجمانی کی ہے، طاہر کھوکھر ، سلیم بٹ یوم یکجہتی ریلی کے شرکاء سے خطاب 
مظفر آباد ۔۔۔5، فروری 2014ء 
متحدہ قومی موومنٹ مظفر آباد زون کے زیر اہتمام ’’یوم کشمیر ‘‘ کے موقع پر دربار سہیلی سرکار سے پریس کلب تک ریلی نکالی گئی اور پریس کلب کے باہر انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنا کر کشمیری عوام سے بھر پور یکجہتی کااظہار کیا گیا ۔ ریلی کی سربراہی آزاد کشمیر اسمبلی میں ایم کیوایم کے پارلیمانی لیڈر اور صوبائی وزیر محمد طاہر کھوکھر نے کی اس موقع پر آزاد کشمیر اسمبلی میں حق پرست وزیر کھیل سلیم بٹ ، ایم کیوایم صوبائی تنظیمی کمیٹی کے رکن ملک تنویر ، زونل انچارج مظفر آباد عزت علی ، اراکین زونل کمیٹی بھی موجود تھے ۔یوم یکجہتی کشمیر ریلی میں ایم کیوایم کے کارکنان ، عوام اور ہمدردوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور کشمیری عوام کے حق خود ارادیت کیلئے پرجوش نعرے بازی کی ۔یوم یکجہتی کشمیر ریلی سے پریس کلب کے باہر شرکاء خطاب کرتے ہوئے طاہر کھوکھر اور سلیم بٹ نے کہاکہ ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین نے کشمیری عوام کی امنگوں کی ہمیشہ ترجمانی کی ہے جس پر وہ زبردست خراج تحسین کے مستحق ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم کشمیری عوام کی خواہشات اور امنگوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کا پائیدار حل چاہتی ہے اور ایم کیوایم کا یہ مؤقف واضح ہے کہ کشمیری عوام کی مرضی کے بغیر مسئلہ کشمیر کا کوئی بھی حل قابل قبول نہیں ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم نے کشمیری عوام کی تحریکِ حق خود ارادیت کی نہ صرف حمایت کی ہے بلکہ ہر فورم پر مظلوم کشمیری عوام کے جائز حقوق کیلئے آوازبھی بلند کی ہے ۔ طاہر کھوکھو اور سلیم بٹ نے مزید کہاکہ حق خود ارادیت کی تحریک میں کشمیری عوام نے بے مثال قربانیاں دے کر ایک نئی تاریخ رقم کی ہے ، ایک لاکھ سے زائد جوان اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرچکے ہیں ، ہزاروں لاپتہ ہیں اور کالے قوانین کا سہارا لے کر بنیادی انسانی حقوق کی دھجیاں بکھیری جارہی ہیں لیکن تمام مظالم کے باوجود کشمیریوں کے جذبہ حریت کو ختم نہیں کیا جاسکا ہے ۔

12/9/2016 10:57:53 PM