Home
 
Altaf Hussain
 
English News
 
Urdu News
Sindhi News
Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
Events
Blogs
Fikri Nishist
Study Circle
Songs
Videos Gallery
Manifesto 2013
Philosophy
Poetry
Online Units
Media Corner
RAIDS/ARRESTS
About MQM
Social Media
Pakistan Maps
Education
Links
Poll
Web TV
Feedback
KKF
Contact Us
تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان ملک کی نازک صورتحال کو سامنے رکھتے ہوئے اپنا قومی فرض سمجھتے ہوئے نتائج کی پرواہ کئے بغیر مذکرات میں شرکت کریں ، رابطہ کمیٹی
Posted on: 2/4/2014 1
تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان ملک کی نازک صورتحال کو سامنے رکھتے ہوئے اپنا قومی فرض سمجھتے ہوئے نتائج کی پرواہ کئے بغیر مذکرات میں شرکت کریں ، رابطہ کمیٹی
عمران خان بذات خود متعدد جلسوں ، پریس کانفرنسوں اور چھوٹے بڑے اجلاسوں میں کہہ چکے ہیں کہ اگر کوئی طالبان سے مذاکرات تیار کیلئے نہیں ہوتا ہے تو میں بذات خود طالبان سے مذاکرات کیلئے تیار ہوں ۔
کراچی:۔۔4؍ فروری 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی پاکستان اور لندن کے اراکین نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے ان سے دردمندانہ اور پرزور اپیل کی ہے کہ وہ ملک کی نازک صورتحال کو سامنے رکھتے ہوئے اپنا قومی فرض سمجھتے ہوئے نتائج کی پرواہ کئے بغیر پورا کریں۔ رابطہ کمیٹی نے کہا کہ عمران خان متعدد جلسوں، پریس کانفرنسوں اور چھوٹے بڑے اجلاسوں میں مختلف اوقات میں اپنے اس عزم کو بار بار دہراتے رہے ہیں کہ وہ طالبان کو مسلمان، پاکستانی اور ایک اچھا انسان سمجھتے ہیں اور عمران خان کو ہم یہ بھی یاد دلانا چاہتے ہیں جن میں وہ اس عزم کا بار بار اظہار کرتے رہے ہیں کہ فی الفور طالبان سے مذاکرات کئے جائیں اگر کوئی اس کیلئے تیار نہیں ہوتا تو میں بذات خود طالبان سے مذاکرات کرنے کیلئے تیار ہوں اب جبکہ طالبان کی شوریٰ نے متفقہ طور پر عمران خان پر اپنا بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انہیں اپنا نمائندہ بناکر حکومت کی مذاکراتی کمیٹی کے مقابلے میں مذاکرات کیلئے پیش کیا تو جمعیت علماء اسلام (سمیع الحق ) گروپ کے سربراہ مولانا سمیع الحق سے بات چیت میں مذاکرات میں شرکت کا عندیہ دیا لیکن نامعلوم وجوہات کی بنیاد پر اچانک انہوں نے مذاکرات میں طالبان کی نمائندگی کرنے سے انکار کردیا۔ ہم اور پاکستان کے تمام عوام یک زباں ہوکر ان سے ایک مرتبہ پھر دردمندانہ اپیل کرتے ہیں کہ وہ مذاکرات میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ واپس لیکر مذاکرات میں شرکت کریں اور مذاکرات کو کامیاب بنانے کیلئے اپنے علمی، سیاسی بصیرت سے بھرپور منور ہونے کا ثبوت دیں ۔ آخر میں رابطہ کمیٹی نے اس امید کا اظہار کیا کہ ہماری اور قوم کی متفقہ اپیل کا عمران خان پاس رکھیں گے اور قوم کو مایوس نہیں کریں گے۔
10/4/2025 10:44:52 AM
قدیم ترین اسرائیل فلسطین تنازعہ فریقین : اسرائیل اورفلسطین
...
01 Oct 2025
سانحہ 30، ستمبرحیدرآباد اور یکم اکتوبر کراچی ناقابل فراموش ہے، قائدتحر
...
29 Sep 2025
پاکستان سیدھا سیدھا اعلان کردے کہ ہم اسرائیل کو تسلیم کررہے ہیں
...
28 Sep 2025
۔ 16ستمبر کوکراچی میں ایم کیوایم کی کوآرڈی نیشن کمیٹی کے ارکان نثارپہن
...
28 Sep 2025
پاکستان کوبچانے کے لئے پنجاب میں بیداری بہت ضروری ہے، اہل پنجاب کوآگے
...
28 Sep 2025
سندھ ہائی کورٹ نے نثارپنہور اورانورخان ترین کی جبری گمشدگی کے خلاف
...
25 Sep 2025
اپنی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے شکاگو چیپٹر نے اس سال بھی قائد تحریک
...
22 Sep 2025
نثارپنہور اورانورخان ترین کی جبری گمشدگی کے بارے میں انسانی حقوق کمیشن
...
22 Sep 2025
سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان ہونے والے معاہدے کوپاکستان کے عوام کے
...
22 Sep 2025
ایم کیوایم ساؤتھ افریقہ کے سابق آرگنائزرمحمد یوسف شہید کو خراج عقیدت
...
21 Sep 2025
Muttahida Quami Movement (MQM) Copyright © 2014 (ver 3.0)
Home
Videos Gallery
Links
KKF
Feedback
Altaf Hussain
Photo Gallery
Study Circle
Online Units
Media Corner
News Archive
Manifesto 2013
Fikri Nishist
Songs
Social Media
Urdu News
Philosophy
Poetry
Education
Web TV
Events
RAIDS/ARRESTS
Poll
Pakistan Maps
Contact us