Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

الطاف حسین پر جھوٹے مقدمات کے جال اور سازشوں کے آگے مظلوم قومیتوں کے عوام ڈھال ثابت ہوں گے،سلمان مجاہدبلوچ


الطاف حسین پر جھوٹے مقدمات کے جال اور سازشوں کے آگے مظلوم قومیتوں کے عوام ڈھال ثابت ہوں گے،سلمان مجاہدبلوچ
 Posted on: 2/3/2014 1

الطاف حسین پر جھوٹے مقدمات کے جال اور سازشوں کے آگے مظلوم قومیتوں کے عوام ڈھال ثابت ہوں گے،سلمان مجاہدبلوچ
ایم کیوایم ملک کی سلامتی اور استحکام کی خاطر ہمیشہ ہر اول دستے کا کردار ادا کرتی رہی ہے
تارا چند روڈکیماڑی کی یوسی 1، 2، 3اور 6میں علاقہ معززین سے ملاقات کے دوران بات چیت 
کراچی ۔۔۔3، فروری 2014ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے رکن قومی اسمبلی سلمان مجاہد بلوچ نے کہا ہے کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین اور ایم کیوایم مخالف دستاویزی فلم اور ایم کیوایم کے شہید کنوینر ڈاکٹر عمران فاروق کے قتل کیس میں جھوٹے مقدمات کے جال میں الجھانے کی سازش بری طرح سے ناکام ہوچکی ہے اور جناب الطاف حسین کے چاہنے والوں نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں اظہار یکجہتی کے اجتماعات منعقد کرکے ثابت کردیا ہے کہ ان کے سامنے ملکی و بین الاقوامی سازشی پروپیگنڈے اور ہتھکنڈے ہمیشہ ریت کی دیوار ثابت ہونگے ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنے حلقہ انتخاب این اے 239کے علاقے تارا چند روڈکیماڑی کی یوسی 1، 2، 3اور 6میں علاقہ معززین سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر ایم کیو ایم کراچی مضافاتی کمیٹی کے اراکین شاہد علی ، سید معین الدین اور حاجی علی محمد بھی موجود تھے ۔ سلمان مجاہد بلوچ نے علاقہ معززین سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ قائد تحریک جناب الطاف حسین کی شخصیت شکوک و شبہات سے پاک ہے اور ملکی و بین الا قوامی سطح پر کسی بھی طرح کی سازش اور پروپیگنڈا جناب الطاف حسین کے حق پرستی پر مبنی درس و تعلیمات پر حاوی نہیں ہوسکتا ۔ انہوں نے مزید کہاکہ ایم کیوایم ملک کی سلامتی اور استحکام کی خاطر ہمیشہ ہر اول دستے کا کردار ادا کرتی رہی ہے اور ملک کی نازک صورتحال میں جناب الطاف حسین اور ایم کیوایم کے خلاف بین الاقوامی جھوٹے پروپیگنڈے کوکروڑوں عوام نے مستر دکرکے ملک و قوم کو استحکام بخش دیا ہے ۔ اس موقع پر معززین نے سلمان مجاہد بلوچ سے گفتگو کرتے ہوئے جناب الطاف حسین سے بھر پور اظہار یکجہتی کیا اور کہا کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین پر جھوٹے مقدمات کے جال اور سازشوں کے آگے مظلوم قومیتوں کے عوام ڈھال ثابت ہوں گے ۔ 

12/5/2016 2:35:02 AM