Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایک دفعہ پھر ایم کیو ایم کے کارکنان کو ماورائے عدالت قتل کرنے کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے، رابطہ کمیٹی


ایک دفعہ پھر ایم کیو ایم کے کارکنان کو ماورائے عدالت قتل کرنے کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے، رابطہ کمیٹی
 Posted on: 1/31/2014
ایک دفعہ پھر ایم کیو ایم کے کارکنان کو ماورائے عدالت قتل کرنے کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے، رابطہ کمیٹی 
ریحان حسن اور فیصل شہزاد کی شہادت کا سختی سے نوٹس لیں اور ملوث افراد کے خلاف سخت کاروائی کو یقینی بنایا جائے
ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کا شہید کارکنان ریحان اور فیصل شہزاد مغفرت اور سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار 
کراچی۔۔۔31جنوری2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیو ایم لیاری سیکٹریونٹ 32کے کارکن ریحان ولد حسین اور ایم کیو ایم قصبہ علی گڑھ سیکٹر یونٹ132کے کارکن فیصل شہزاد ولد سمیع اللہ کی پر ااسرار حالات میں جاں بحق ہونے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے اور کارکنان کے شہید ہونے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ایک بیان رابطہ کمیٹی نے کہا کہ فیصل شہزاد 17جنوری کو لیاقت آباد میں واقع اپنے سسرال سے گلشن اقبال جا نے کے لئے نکلے تھے کہ راستے سے لاپتہ ہوگئے ،ان کے اہل خانہ کی طرف سے سندھ ہائی کورٹ میں ان کی بازیابی کے لئے ایک درخواست سندھ ہائی کورٹ میں 20جنوری کو داخل کی گئی تھی لیکن31جنوری کو مواچھ گوٹھ کے علاقے سے ان کی لاش ملی ہے جبکہ ریحان حسن 24جنوری کو طارق روڈ پر واقع اپنے دفتر کے لئے نکلے تھے اور اس کے بعد سے وہ لاپتہ تھے ۔31 جنوری کو ان کے گھر والوں کو اخبارات کے ذریعے معلوم ہوا کہ ان کی لاش سول اسپتال میں موجو دہے۔رابطہ کمیٹی نے فیصل شہزاد اور ریحان حسن کے پر اسرار حالات میں جاں بحق ہونے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایک دفعہ پھر ایم کیو ایم کے کارکنان کو ماورائے عدالت قتل کرنے کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے۔جسکی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔رابطہ کمیٹی نے کہا کہ قانون کی حکمرانی اور جرائم بیخ کنی کے لئے ضروری ہے کہ تمام اقدامات قانون کے تحت کئے جائیں ۔اگر کسی بھی فرد کے اوپر کوئی الزام ہے تو اس پر با قاعدہ مقدمہ چلاکر قانون کے مطابق کاروائی کرنی چائیے۔رابطہ کمیٹی نے صدر پاکستان ممنون حسین،وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف،وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ اور تمام مقتدر اداروں سے اپیل کی کہ وہ ریحان حسن اور فیصل شہزاد کی شہادت کا سختی سے نوٹس لیں اور ملوث افراد کے خلاف سخت کاروائی کو یقینی بنائیں۔ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی نے شہید کارکنان کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کی مغفرت اور سوگواران کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ۔

12/11/2016 2:03:01 AM