Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

بین الاقوامی سطح پر الطاف حسین کو جھوٹے مقدمات کے جال میں الجھانے والے سازشی عناصر کروڑوں عوام کے جذبات سے کھیلنے کا گھناؤنا عمل کررہے ہیں ، سینٹرل آرگنائزر ایم کیوایم کینیڈا آصف قاضی


بین الاقوامی سطح پر الطاف حسین کو جھوٹے مقدمات کے جال میں الجھانے والے سازشی عناصر کروڑوں عوام کے جذبات سے کھیلنے کا گھناؤنا عمل کررہے ہیں ، ایم کیوایم کینیڈا
 Posted on: 1/31/2014
بین الاقوامی سطح پر الطاف حسین کو جھوٹے مقدمات کے جال میں الجھانے والے سازشی عناصر کروڑوں عوام کے جذبات سے کھیلنے کا گھناؤنا عمل کررہے ہیں ، سینٹرل آرگنائزر ایم کیوایم کینیڈا آصف قاضی 
بی بی سی پر دکھائی جانے والی دستاویزی فلم جھوٹ کا پلندہ ہے اور اس میں تصویر کا ایک رخ دکھایا گیا ہے، ایم کیوایم کینیڈا 
جس گھناؤنی سازش میں جناب الطاف حسین کی زندگی کو خدا نخواستہ خطرات لاحق ہوں تو اسے جناب الطاف حسین کے کروڑوں عوام کی جانب سے نظر انداز نہیں کیا جاسکتا، آصف قاضی 
برطانوی اعلیٰ حکام بی بی سی کی بد دیانتی پر مبنی دستاویزی فلم اور کروڑوں عوام کے دلوں کی دھڑکن جناب الطاف حسین کے خلاف سازش کا حصہ بننے کا نوٹس لیں اور کارروائی عمل میں لائیں ، ایم کیوایم کینیڈا 
جناب الطاف حسین اور ایم کیوایم کے خلاف سازش کو ہر گز کامیاب نہیں ہونے دیں گے ، ایم کیوایم کینیڈا 
کینیڈا(پریس ریلیز):31، جنوری 2014ء 
متحدہ قومی موومنٹ کینیڈا کے سینٹرل آرگنائزر آصف قاضی ، جوائنٹ آرگنائزر مسعود الحسن اور اراکین نے کہا ہے کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین اصولی مؤقف رکھنے والے اور آئینی و قانونی جدوجہد کے ذریعے پاکستان میں غریب و متوسط طبقے کے عوام کے حقوق کی عملی جدوجہد کررہے ہیں جبکہ بین الاقوامی سطح پر قائد تحریک جناب الطاف حسین کو جھوٹے مقدمات کے جال میں الجھانے والے سازشی عناصر کروڑوں عوام کے جذبات سے کھیلنے کا گھناؤنا عمل کررہے ہیں ۔ اپنے مشرکہ بیان میں انہوں نے کہا کہ بی بی سی پر دکھائی جانے والی دستاویزی فلم جھوٹ کا پلندہ ہے اور اس میں تصویر کا ایک رخ دکھایا گیا ہے جس سے ثابت ہوتا ہے کہ بین الاقوامی میڈیا اور برطانیہ کے حکام اور انتظامیہ کو پاکستان میں موجود ایم کیوایم مخالفین کی جانب سے گمراہ کیاجارہا ہے اور غلط معلومات فراہم کی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ قائد جناب الطاف حسین اپنے اصولی مؤقف سے کبھی بھی پیچھے نہیں ہٹے ہیں اور جب ملک کا دو فیصد استحصالی طبقہ ظلم ، ستم ، ناانصافیوں کا سلسلہ جاری رکھنے کے باوجود جناب الطاف حسین کے اعصاب اور حوصولوں کو پست نہیں کرسکا تو اس نے بین الاقوامی سطح پر جناب الطاف حسین کے خلاف گھناؤنی سازش کا جال بچھا دیا اورجس گھناؤنی سازش میں جناب الطاف حسین کی زندگی کو خدا نخواستہ خطرات لاحق ہوں تو اسے جناب الطاف حسین کے کروڑوں عوام کی جانب سے نظر انداز نہیں کیا جاسکتا اور اس پر شدید ردعمل اور احتجاج فطرت اور جذباتی لگاؤ کا نتیجہ ہوگا ۔ انہوں نے مزید کہاکہ برطانوی اعلیٰ حکام بی بی سی کی بد دیانتی پر مبنی دستاویزی فلم اور کروڑوں عوام کے دلوں کی دھڑکن جناب الطاف حسین کے خلاف سازش کا حصہ بننے کا نوٹس لیں اور ایسے عناصر کے خلاف فی الفور تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے ۔ انہوں نے ہمیشہ کی طرح اس مرتبہ بھی جھوٹی سازشیں دم توڑ جائیں گی کیونکہ جب ملکی سطح پر تمام ترمیڈیا ٹرائل اور گمراہ کن پروپیگنڈوں کے باوجود جناب الطاف حسین اور ایم کیوایم کے کارکنان و عوام کا رشتہ ختم نہیں کیا جاسکا تو اب بین الاقوامی سطح پر کی جانے والی سازشوں کے خلاف ایم کیوایم کارکنان و عوام سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوں گے ۔ ایم کیوایم کینیڈا کے سینٹرل آرگنائزر آصف قاضی ، جوائنٹ آرگنائزر مسعود الحسن اور اراکین نے قائد تحریک جناب الطاف حسین سے مکمل یکجہتی کااظہار کیا اور کہا کہ وہ اپنے خون کے آخری قطرے تک جناب الطاف حسین کے ساتھ ہیں اور حق پرستانہ جدوجہد کی راہ میں حائل رکاوٹوں اور سازشوں کا جس طرح سے ماضی میں سامنا کرتے رہے ہیں اسی طرح سے آج بھی کریں گے اور جناب الطاف حسین اور ایم کیوایم کے خلاف سازش کو ہر گز کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔ 

12/6/2016 12:04:04 PM