Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

کوئی بھی منفی پروپیگنڈہ کارکنان و عوام کو قائد تحریک الطاف حسین سے دور نہیں کرسکتا، رابطہ کمیٹی


کوئی بھی منفی پروپیگنڈہ کارکنان و عوام کو قائد تحریک الطاف حسین سے دور نہیں کرسکتا، رابطہ کمیٹی
 Posted on: 1/30/2014
کوئی بھی منفی پروپیگنڈہ کارکنان و عوام کو قائد تحریک الطاف حسین سے دور نہیں کرسکتا، رابطہ کمیٹی
کارکنان و عوام کی جانب سے قائد تحریک الطاف حسین سے والہانہ عقیدت و محبت کے جذبات کی قدر کرتے ہیں
انشاء اللہ ایم کیوایم اور قائد تحریک جناب الطاف حسین کے خلاف ہر سازش ناکام ثابت ہوگی، رابطہ کمیٹی
ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن فیکس، ای میل اور ٹیلی فون پیغامات ارسال کرنے والوں کو خراج تحسین
لندن۔۔۔30، جنوری2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے قائد تحریک جناب الطاف حسین اور ایم کیوایم کے خلاف بین الاقوامی سطح پر سازشوں کی خبرپر پاکستان سمیت دنیا بھر سے ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن فیکس، ای میل اور ٹیلی فون پیغامات ارسال کرنے والے ایم کیوایم کے ذمہ داران ، کارکنان اور ہمدردعوام سے دلی تشکرکا اظہارکیا ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہا کہ ایم کیوایم اور قائد تحریک الطاف حسین کے خلاف سازشوں اور منفی پروپیگنڈوں کے خلاف پاکستان سمیت دنیا بھر میں موجود کارکنان وعوام میں گہری تشویش پائی جاتی ہے۔ ہزاروں کی تعداد میں کارکنان وعوام نے انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن میں فیکس، ای میل اور ٹیلی فون کے ذریعہ اپنے پیغامات میں ایم کیوایم اور جناب الطاف حسین کے خلاف سازشوں اورمنفی پروپیگنڈوں پر تشویش ظاہر کی اور جناب الطاف حسین سے والہانہ عقیدت و محبت پر مبنی جذبات کا اظہار کیا ہے جو اس بات کاثبوت ہے کہ کوئی بھی منفی پروپیگنڈہ کارکنان وعوام کو جناب الطا ف حسین سے دور نہیں کرسکتا۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ہم پاکستان سمیت دنیا بھر سے پیغامات ارسال کرنے والے کارکنان وعوام کے جذبات کی قدرکرتے ہیں اورقائد تحریک جناب الطاف حسین سے والہانہ عقیدت ومحبت کے اظہارپر انہیں زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔ رابطہ کمیٹی نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ تحریک کے مخلص ، سچے اور ثابت قدم ساتھیوں کو اپنی حفظ وامان میں رکھے ۔ انشاء اللہ ایم کیوایم اور قائد تحریک جناب الطا ف حسین کے خلاف ہرسازش ناکام ثابت ہوگی ۔

12/8/2016 1:52:13 AM