Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد اورسابق وزیرداخلہ اورپیپلزپارٹی کے رہنماسینیٹررحمن ملک کی لندن میں ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین سے تفصیلی ملاقات


گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد اورسابق وزیرداخلہ اورپیپلزپارٹی کے رہنماسینیٹررحمن ملک کی لندن میں ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین سے تفصیلی ملاقات
 Posted on: 1/30/2014
گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد اورسابق وزیرداخلہ اورپیپلزپارٹی کے رہنماسینٹررحمن ملک کی لندن میں ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین سے تفصیلی ملاقات 
رحمن ملک نے الطاف حسین کو سابق صدر آصف زرداری کاخصوصی پیغام اورخیرسگالی کے جذبات پہنچائے
سندھ میں آباد تمام طبقات کے مابین نفاق نہیں بلکہ یکجہتی اورافہام وتفہیم کاہوناضروری ہے ۔ملاقات میں اتفاق
ملاقات میں سیاسی قوتوں بالخصوص ایم کیوایم اورپیپلزپارٹی کے مابین دہشت گردی اورانتہاپسندی کے خلاف ہم آہنگی اوربہترتعلقات کی ضرورت پر بھی اتفاق کیا گیا
گورنرسندھ ڈاکٹرعشر ت العباد نے پاکستان کودرپیش مسائل وچیلنجز سے تفصیل سے آگاہ کیا 
الطا ف حسین نے بھی سابق صدر آصف زرداری کیلئے نیک خواہشات کا اظہارکیا۔ مفاہمت کی فضاء کے قیام کے سلسلے میں سینیٹررحمن ملک کے کردار کو بھی سراہا ۔ملاقات میں رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرندیم نصرت بھی موجودتھے 
لندن ۔۔۔30 جنوری 2014ء
گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العبادخان اورسابق وزیرداخلہ اورپیپلزپارٹی کے وائس پریزیڈینٹ سینٹررحمن ملک نے بدھ کی شب ایم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین سے لندن میں تفصیلی ملاقات کی ۔ اس موقع پر رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرندیم نصرت بھی موجودتھے ۔ ملاقات انتہائی خوشگوارماحول میں ہوئی جس میں اس بات پر اتفاق کیاگیاکہ پاکستان کواس وقت جن داخلی وخارجی چیلنجز کاسامنا ہے اس کے پیش نظر ملک کی تمام جماعتوں اورعوام کے تمام طبقات کے مابین اتحادواتفاق کی اشدضرورت ہے۔ ملاقات میں اس بات پر بھی اتفاق کیا گیاکہ سندھ میں آباد تمام طبقات کے مابین نفاق نہیں بلکہ یکجہتی اورافہام وتفہیم کاہوناضروری ہے ۔ ملاقات میں سیاسی قوتوں بالخصوص ایم کیوایم اورپیپلزپارٹی کے مابین دہشت گردی اورانتہاپسندی کے خلاف ہم آہنگی اوربہترتعلقات کی ضرورت پر بھی اتفاق کیا گیا۔ گورنرسندھ ڈاکٹرعشر ت العباد نے پاکستان کودرپیش مسائل وچیلنجز سے تفصیل سے آگاہ کیا اورصوبوں اوروفاق کے درمیان ہم آہنگی اوراتفاق رائے بڑھانے کی ضرورت سے آگاہ کیا۔گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد نے کہاکہ دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے جہاں پوری قوم کامتحدہونا ضروری ہے وہاں ملک کی سیاسی قوتوں کوتمام تر سیاسی مصلحتوں کوبالائے طاق رکھ کرملکی بقاء اوراستحکام کیلئے متحد ہونابھی اشدضروری ہے۔ سینیٹررحمن ملک نے اس موقع پر جناب الطاف حسین کوپیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اورسابق صدر مملکت آصف زرداری کاخصوصی پیغام پہنچایا اورخیرسگالی کے جذبات پہنچائے۔اس موقع پرجناب الطا ف حسین نے بھی سابق صدر آصف زرداری کیلئے نیک خواہشات کا اظہارکیا۔ انہوں نے مفاہمت کی فضاء کے قیام کے سلسلے میں سینیٹررحمن ملک کے کردار کو بھی سراہا

12/2/2016 8:29:54 PM