Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

مسلح دہشت گردوں کے ہاتھوں ایم کیوایم کورنگی سیکٹر کے کارکن صابر کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد فائرنگ کرکے بیدردی سے قتل کرنے پر ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کااظہار مذمت


مسلح دہشت گردوں کے ہاتھوں ایم کیوایم کورنگی سیکٹر کے کارکن صابر کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد فائرنگ کرکے بیدردی سے قتل کرنے پر ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کااظہار مذمت
 Posted on: 1/26/2014
مسلح دہشت گردوں کے ہاتھوں ایم کیوایم کورنگی سیکٹر کے کارکن صابر کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد فائرنگ کرکے بیدردی سے قتل کرنے پر ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کااظہار مذمت 
بہیمانہ قتل کا سنجیدگی سے نوٹس لیاجائے اور اس میں ملوث دہشت گردوں کو فی الفور گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے 
صابر شہید کو کورنگی نمبر 6کے قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا ،نماز جنازہ اور تدفین میں ایم کیوایم رابطہ کمیٹی
حق پرست ارکان قومی وصوبائی اسمبلی ، ذمہ داران و کارکنان کی شرکت 
کراچی ۔۔۔26، جنوری 2014ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے اورنگی ٹاؤن اردو چوک پر مسلح دہشت گردوں کے ہاتھوں ایم کیوایم کورنگی سیکٹر یونٹ 74کے کارکن صابر کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد فائرنگ کرکے بیدردی سے قتل کرنے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور سفاکانہ قتل کی اس واردات کو شہر کا امن سبوتاژ کرنے کی سازش کا حصہ قرار دیا ہے ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ شہر میں جرائم پیشہ بھتہ خور دہشت گردوں کے خلاف جاری ٹارگٹڈ آپریشن کے باوجود دستی بموں سے حملے ، قتل و غارتگری، بھتہ خوری کے واقعات تسلسل کے ساتھ جاری ہیں اور ان میں کوئی کمی ہوتی دکھائی نہیں دے رہی جبکہ دوسری جانب اس دوران ایم کیوایم کے بے گناہ کارکنان کے قتل و غارتگری کے واقعات کا سلسلہ تسلسل کے ساتھ جاری ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے صابر شہید کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہید کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطاکرے ۔ رابطہ کمیٹی نے صدر مملکت ممنون حسین ، وزیراعظم نواز شریف ، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان اور صوبائی حکومت سندھ سے مطالبہ کیا کہ اورنگی ٹاؤن میں ایم کیوایم کورنگی سیکٹر کے کارکن صابر کی مسلح دہشت گردوں کے ہاتھوں بہیمانہ قتل کا سنجیدگی سے نوٹس لیاجائے اور اس میں ملوث دہشت گردوں کو فی الفور گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے ۔ 
دریں اثناء صابر شہید کو آج کورنگی نمبر 6کے قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا ۔ شہید کی نماز جنازہ محمد مسجد کورنگی ایف ایریا میں ادا کی گئی ۔ نماز جنازہ اور تدفین میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان عامر خان ، کیف الوریٰ ، حق پرست رکن قومی اسمبلی آصف حسنین ، حق پرست رکن سندھ اسمبلی شیراز وحید ، ایم کیوایم کراچی تنظیمی کمیٹی کے اراکین ، کورنگی سیکٹر کمیٹی کے ارکان ، یونٹوں کے ذمہ داران ، کارکنان ، ہمدردوں اور شہید کے عزیز واقارب نے شرکت کی ۔ 

12/7/2016 12:20:47 PM