Home
 
Altaf Hussain
 
English News
 
Urdu News
Sindhi News
Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
Events
Blogs
Fikri Nishist
Study Circle
Songs
Videos Gallery
Manifesto 2013
Philosophy
Poetry
Online Units
Media Corner
RAIDS/ARRESTS
About MQM
Social Media
Pakistan Maps
Education
Links
Poll
Web TV
Feedback
KKF
Contact Us
کچھ لوگ بندوق کے ذورپراپنی بنائی ہوئی شریعت ملک میں نافذ کرناچاہتے ہیں۔الطاف حسین
Posted on: 1/26/2014
نبی کریمؐ نے تلوار کے ذورپر تبلیغ نہیں کی بلکہ حسن اخلاق سے لوگوں کے دل جیتے
جولوگ دھماکے کرکے بے گناہ لوگوں کاخون بہارہے ہیں ، فوجیوں، پولیس والوں اورمعصوم لوگوں کے گلے کاٹ رہے ہیں اللہ تعالیٰ یاتوان کی اصلاح فرمائے یاپھران پر اپنا عذاب عظیم نازل کر ے
اللہ تعالیٰ پاکستان کے نوجوانوں، بزرگوں، ماؤں ، بہنوں اوربچوں کو اتنی ہمت وطاقت ،حوصلہ اوراستطاعت عطافرمائے
کہ وہ معصوم انسانوں کو خون میں نہلانے والے دہشت گردوں سے مقابلہ کرسکیں
میں سب کویہی پیغام دوں گاکہ وہ اللہ اور اس کے پیارے نبیؐ کے فرمان پر غورکریں،نبی کریمؐ کی سیرت طیبہ اورتعلیمات پر
عمل کریں اورآپس میں نفرتوں اورکدورتوں کوختم کریں
ایم کیوایم کے زیراہتمام جناح گراؤنڈعزیزآبادمیں جشن عیدمیلادالنبیؐ کے سلسلے میں منعقدہ ’’ محفل ذکرمصطفےٰ ؐ ‘‘ سے خطاب
لندن۔۔۔ 26 جنوری 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے کہاہے کہ کچھ لوگ بندوق کے ذورپراپنی بنائی ہوئی شریعت ملک میں نافذ کرناچاہتے ہیں اوربندوق کے ذورپراپناعقیدہ تھوپناچاہتے ہیں جبکہ نبی کریمؐ نے تلوار کے ذورپر تبلیغ نہیں کی بلکہ حسن اخلاق سے لوگوں کے دل جیتے۔انہوں نے اللہ تعالیٰ سے دعاکی کہ جولوگ مساجد،امام بارگاہوں اور دیگرعبادت گاہوں میں بموں کے دھماکے کرکے معصوم وبے گناہ لوگوں کاخون بہارہے ہیں ، فوجیوں، پولیس والوں اورمعصوم لوگوں کے گلے کاٹ رہے ہیں اللہ تعالیٰ یاتوان کی اصلاح فرمائے یاپھران پر اپنا عذاب عظیم نازل کرکے انہیں ختم کردے۔انہوں نے یہ بات ہفتہ اوراتوارکی درمیانی شب ایم کیوایم کے زیراہتمام جناح گراؤنڈعزیزآبادمیں جشن عیدمیلادالنبیؐ کے سلسلے میں منعقدہ ’’ محفل ذکرمصطفےٰ ؐ ‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اجتماع سے مختلف مکاتب فکرسے تعلق رکھنے والے علمائے کرام نے بھی خطاب کیااورسرکاردوعالم ؐ کی سیرت طیبہ پر روشنی ڈالی جبکہ ملک کے ممتازومعروف ثناخوانوں نے گلہائے عقیدت پیش کئے ۔ اس موقع پر محفل سماع بھی ہوئی جس میں ملک کے ممتازقوالوں نے حمدونعت اورمنقبت پیش کیں ۔ جناب الطا ف حسین نے کہا کہ آج کی یہ محفل نبی آخرالزماں حضرت محمدمصطفےٰ ﷺ کے جشن ولادت کے سلسلے میں منعقد کی گئی ہے لہٰذامیں آج سب کویہی پیغام دوں گاکہ وہ اللہ اور اس کے پیارے نبیؐ کے فرمان پر غورکریں،نبی کریمؐ کی سیرت طیبہ اورتعلیمات پر عمل کریں، آپس میں نفرتوں اورکدورتوں کوختم کریں،ایک دوسرے سے پیار محبت سے پیش آئیں،کسی کے ساتھ زیادتی نہ کریں۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ جس محبت سے محفل ذکرمصطفےٰ ؐ منعقد کی گئی اورحاظرین نے جس خشوع وخضوع کے ساتھ سیرت طیبہ ؐ پر بیان اورحمدونعتیں سماعت کیں اللہ تعالیٰ اس کے صدقے پاکستان پر اپنارحم وکرم فرمائے، پاکستان کی سرحدوں کی حفاظت فرمائے، پاکستان جس نازک ترین حالات اورمشکلات سے گزررہاہے ملک کواس سے باہر نکالے ۔ انہوں نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ دہشت گردوں کے ہاتھوں حالیہ بم دھماکوں اور خودکش حملوں میں شہیدہونے والے فوجیوں،پولیس اہلکاروں اورمعصوم شہریوں کوشہادت کادرجہ عطاکرے۔اللہ تعالیٰ پاکستان کے نوجوانوں، بزرگوں، ماؤں ، بہنوں اوربچوں کو اتنی ہمت وطاقت ،حوصلہ اوراستطاعت عطا فرمائے کہ وہ مساجد، امام بارگاہوں، مزاروں ، دیگر مذاہب کی عبادت گاہوں پر حملے کرکے معصوم انسانوں کو آگ اورخون میں نہلانے والے دہشت گردوں سے مقابلہ کرسکیں۔ انہوں نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ ایم کیوایم کے خلاف سازشیں کرنے والی قوتوں کی یاتو اصلاح کردے یاپھرانہیں نیست ونابود کردے ۔ انہوں نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ محفل ذکرمصطفےٰ ؐ کے حاظرین کی تمام جائزدلی مرادیں اور حاجتیں پوری فرما ،سب کی مشکلات دورفرما،شہیدوں کو اپنی جواررحمت میں جگہ دے، بیماروں کوصحت کاملہ عطا کرے ۔ جناب الطاف حسین نے محفل ذکرمصطفےٰ ؐ کے انعقاد پر رابطہ کمیٹی، علماء کمیٹی، تنظیمی کمیٹی اورتمام شعبہ جات کے ارکان کوخراج تحسین پیش کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ انہیں اس کااجر عطا کرے۔ انہوں نے محفل ذکرمصطفےٰ ؐ کے خوبصورت اسٹیج کی تیاری میں حصہ لینے والے کارکنوں اورایم کیوایم ویب ٹی وی کے ذریعے اجتماع کی لائیوکوریج پر ویب ٹیم کو بھی زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے اجتماع میں شرکت پر تمام مکاتب فکرکے علمائے کرام ،نعت خوانوں، قوالوں اور اینکرزکابھی خصوصی شکریہ ادا کیااوران کیلئے بھی دعاکی ۔ جناب الطاف حسین نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ نوجوانوں کو منشیات، چوری چکاری، نقل اوردیگر برائیوں اورگندے کاموں سے دوررکھے اورانہیں صراط مستقیم پر چلائے اورسب اچھا انسان بننے کی کوشش کریں۔ جناب الطاف حسین نے علمائے کرام کے خطابات اورنعتوں کے بعد محفل سماع میں تمام قوالوں کاکلام بھی سنا، انہیں دادوتحسین سے نوازااورمحفل سماع کے اختتام اورسلام کے بعد دعابھی کرائی۔
7/2/2026 12:01:15 PM
وجیہہ احمد ، خالداجمیری ، شیخ جاوید اورامام الدین شہزاد کو سینٹرل ایگز
...
01 Jul 2026
افغانستان میں شہری آبادی پرپاکستان کے فضائی حملے پاکستان کے خلاف افغ
...
01 Jul 2026
پنجاب کے ڈسٹرکٹ کاہنہ میں بچوں کے ٹیوشن سینٹرکی چھت منہدم ہونے کے نتی
...
30 Jun 2026
میں کراچی میں رینجرز کے ہیڈ کوارٹرپر مسلح دہشت گردوں کے حملے کی شدید
...
30 Jun 2026
انسانی فطرت اورتاریخ کا تعلق (حصہ اوّل)
...
29 Jun 2026
پاکستان میں انصاف، قانون کی حکمرانی نام کی کوئی چیزنہیں بلکہ ڈنڈے کاق
...
28 Jun 2026
خصوصی عدالت کے حکم پر ادریس علوی ایڈوکیٹ اورمحمدسلیمان ایڈوکیٹ کو جیل
...
27 Jun 2026
یزیدی حکمرانوں کی بیعت کرنے سے انکار کر نے والے قابل گردن زنی اورواج
...
27 Jun 2026
واقعہ کربلا ایثاروقربانی، صبرو رضا اور باطل قوتوں کے سامنے ڈٹ جانے کا
...
27 Jun 2026
ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کی جانب سے 27 جون 2026ء کو سندھ بار کونسل کی
...
26 Jun 2026
Muttahida Quami Movement (MQM) Copyright © 2014 (ver 3.0)
Home
Videos Gallery
Links
KKF
Feedback
Altaf Hussain
Photo Gallery
Study Circle
Online Units
Media Corner
News Archive
Manifesto 2013
Fikri Nishist
Songs
Social Media
Urdu News
Philosophy
Poetry
Education
Web TV
Events
RAIDS/ARRESTS
Poll
Pakistan Maps
Contact us