Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

لانڈھی میں مسلح افرادکی جانب سے پولیس موبائل پر دستی بم حملہ قابل مذمت ہے۔رابطہ کمیٹی متحدہ قومی موومنٹ


لانڈھی میں مسلح افرادکی جانب سے پولیس موبائل پر دستی بم حملہ قابل مذمت ہے۔رابطہ کمیٹی متحدہ قومی موومنٹ
 Posted on: 1/25/2014
لانڈھی میں مسلح افرادکی جانب سے پولیس موبائل پر دستی بم حملہ قابل مذمت ہے۔رابطہ کمیٹی متحدہ قومی موومنٹ
گزشتہ دوروزسے کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں مسلح دہشت گردوں کی جانب سے دستی بموں کے حملوں کے واقعات ہورہے ہیں۔ واقعہ میں ملوث افرادکوگرفتارکیاجائے ۔ رابطہ کمیٹی
واقعہ میں جاں بحق ہونے والے پولیس اہلکاروں کے لواحقین سے اظہارتعزیت ،زخمیوں کی جلدصحتیابی کی دعا
کراچی۔۔۔25،جنوری2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے مسلح افرادکی جانب سے لانڈھی میں پولیس موبائل پر دستی بم حملے کی شدیدمذمت کی ہے اورواقعہ میں پولیس اہلکاروں کے جاں بحق اورزخمی ہونے پر دلی افسوس کااظہارکیاہے۔اپنے بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ گزشتہ دوروزسے کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں مسلح دہشت گردوں کی جانب سے دستی بموں کے حملوں کے واقعات ہورہے ہیں اورآج لانڈھی میں بھی پولیس پر حملہ کیاگیاہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔
 رابطہ کمیٹی نے مطالبہ کیاکہ واقعہ میں ملوث افرادکوگرفتارکیاجائے ۔ رابطہ کمیٹی نے واقعہ میں جاں بحق ہونے والے پولیس اہلکاروں کے لواحقین سے دلی تعزیت کااظہارکیااورزخمیوں کی جلدصحتیابی کی دعاکی۔

12/10/2016 4:17:58 PM