Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ملک میں کوئی رہنما ئے انقلاب ہے تو وہ صرف اور صرف الطا ف حسین ہیں،سفیان یوسف


ملک میں کوئی رہنما ئے انقلاب ہے تو وہ صرف اور صرف الطا ف حسین ہیں،سفیان یوسف
 Posted on: 1/25/2014
ملک میں کوئی رہنما ئے انقلاب ہے تو وہ صرف اور صرف الطا ف حسین ہیں،سفیان یوسف
ملک کے غریب عوام خواہ وہ کسی بھی طبقہ فکر ،مذہب ،مسلک سے تعلق رکھتے ہوں کسی منفی پروپیگنڈہ میں نہیںآئیں گے، ہیر سوہو، بلقیس مختار ، وقار شاہ 
ایم کیوایم کراچی مضافاتی آرگنائزنگ کمیٹی کے ز یراہتمام گل محمد ولیج گولیمار سیکٹر میں خواتین جبکہ پانجرہ پاڑہ یوسی 1کیماڑی سیکٹر اور پیر بخش گوٹھ لانڈھی میں کارکنان کی کارنر میٹنگوں سے خطاب 
کراچی ۔۔۔25، جنوری 2014ء 
متحدہ قومی موومنٹ کراچی مضافاتی آرگنائزنگ کمیٹی کے زیر اہتمام علی اکبر شاہ گوٹھ ابراہیم حیدری سیکٹر ،گل محمد ولیج گولیمار سیکٹر میں خواتین کی جبکہ پانجری پاڑہ یوسی1کیماڑی سیکٹراور پیر پخش گوٹھ لانڈھی میں کارنر میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں حق پرست رکن قومی اسمبلی سفیان یوسف ،اراکین سندھ اسمبلی ہیر سو ہو ، بلقیس مختار ، وقار شاہ سابقہ رکن سندھ اسمبلی ورکن تنظیمی کمیٹی بلوچستان فریدہ بلوچ ،انچارج KMOCفرخ اعظم ، جوائنٹ انچارجز اسلم بلوچ ، سلیم جوکھیو اراکین سید معین الدین ، شاہد علی ،محمد علی کلمتی ، سید احمد رضا زیدی نے شرکت کی اس موقع پر ذمہ داران ،کارکنان ،ہمدرد وں اورعلاقہ معززین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی ۔کارنر میٹنگ کے شرکاء سے حق پرست اراکین اسمبلی ، انچارج واراکینKMOC اور دیگر ذمہ داران نے گفتگو کرتے ہوئے کہ پاکستان کو معرض وجود میںآئے ہوئے 66سال ہوچکے ہیں لیکن اس ملک میں بسنے والے غریب مزدوروں کسانوں کی آج تک حالت نہیں بدلی آج بھی مظلوم عوام ، ظالم جاگیر داروں ،وڈیروں اور سرداروں کے محکوم بنے ہوئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم غریبوں کی جماعت ہے جس میں غریب کسان ،مزدور اور ہاری شامل ہیں جبکہ ایم کیو ایم ہی ملک کی وہ واحد جماعت ہے جس نے غریب متوسط طبقہ سے جنم لیا ہے اوراس نے سندھ کے شہر ی علاقوں میں غریبوں کا انقلاب برپا کردیا ہے۔انہوں نے کہاکہ سندھ کے شہری علاقوں میں آنے والی انقلابی تبدیلیوں کو پورے ملک کے غریب و متوسط طبقہ نے محسوس کیا اور اس بات کے وہ بھی قائل ہوچکے ہیں کہ ملک میں کوئی رہنما ئے انقلاب ہے تو وہ صرف اور صرف الطا ف حسین ہیں جنہوں نے مڈل کلاس آرڈر کو متعارف کراتے ہوئے عام آدمی کو ایوانوں میں بھیجا یہی وجہ ہے کہ ملک کے طول وعرض میں بسنے والے غریب ومتوسط طبقہ کے عوام بانی وقائد تحریک محترم الطاف حسین کو اپنا نجات دہندہ جانتے ہوئے ایم کیو ایم میں جو ق درجوق شامل ہورہے ہیں اور وہ دن دو ر نہیں جب ملک میں غریب ومتوسط طبقہ کے عوام ایک حقیقی انقلاب لائیں گے اور پاکستان بھر کے عوام کو ان کے حقوق میسر آئیں گے۔انہوں نے کہاکہ ملک پر قابض استحصالی ٹولہ یہ نہیں چاہتاکہ ملک بھر کے عوام ایم کیوا یم کے پرچم تلے جمع ہوں ،اسی بناء پر آئے دن یہ استحصالی ٹولہ بانی وقائدتحریک الطا ف حسین بھائی اور ایم کیو ایم کے خلاف سازشیں کرتارہتاہے تاکہ ایم کیو ایم کو ملک کے طول وعرض میں پھیلنے سے ر وکا جا سکے ۔انہوں نے کہا کہ اب 1992کادور گزر گیا یہ 2014ہے اس ملک کے غیور عوام باشعور ہیں اور ہر اچھے برے کی تمیز جانتے ہیں، جناب الطاف حسین کے عملی کردار اور ان کی جانب سے ملک کے پسے ہوئے مظلوم و غریب عوام کے حقوق کی جدوجہد کو اچھی طرح جان گئے ہیں ، اب اس ملک کے غریب عوام خواہ وہ کسی بھی طبقہ فکر ،مذہب ،مسلک سے تعلق رکھتے ہوں کسی منفی پروپیگنڈہ میں نہیںآئیں گے۔ بانی وقائد تحریک محترم الطاف حسین بھائی کے حق پرستی کے قافلے میں تمام ہی قومیتوں، فقہوں ،مسلکوں اور مذاہب کے ماننے والے شامل ہیں اور بانی وقائد تحریک محترم الطاف حسین کا فکروفلسفہ اور پیغام حق پرستی ملک کے گوشہ گوشہ قریہ قریہ تک پھیل چکا ہے ۔

12/7/2016 4:29:54 AM