Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

پاکستان میں بسنے والی تمام قومیتوں سے تعلق رکھنے والے مظلوم عوام جنا ب الطاف حسین کی قیا دت میں ایم کیو ایم کے پرچم تلے متحد ہیں رکن رابطہ کمیٹی یوسف شاہوانی


پاکستان میں بسنے والی تمام قومیتوں سے تعلق رکھنے والے مظلوم عوام جنا ب الطاف حسین کی قیا دت میں ایم کیو ایم کے پرچم تلے متحد ہیں رکن رابطہ کمیٹی یوسف شاہوانی
 Posted on: 1/24/2014
پاکستان میں بسنے والی تمام قومیتوں سے تعلق رکھنے والے مظلوم عوام جنا ب الطاف حسین کی قیا دت میں ایم کیو ایم کے پرچم تلے متحد ہیں رکن رابطہ کمیٹی یوسف شاہوانی 
ملک تاریخ کے نازک ترین دور سے گذر رہا ہے ،اختلاف پس پشت ڈال کر ملک کی بقا کی خاطراتحاد کی ضرورت ہے ،یوسف شاہوانی
ایم کیو ایم کسی مخصوص طبقے کی جماعت نہیں ہے بلکہ اس میں ہر قومیت کی نمائندگی موجود ہے

کراچی۔۔۔۔24جنوری2014 
متحدہ قومی مومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن یوسف شاہوانی نے کہا ہے کہ اندورنی اور بیرونی خطرات کے باعث پاکستان اس وقت تاریخ کے نازک ترین دور سے گذر رہاہے اور ایسی صورتحال میں قوم کا فرض ہے کہ وہ ملک کی بقا اور سلامتی کے لئے متحد ہو جائے ۔ وہ کراچی مضافاتی آرگنائزنگ کمیٹی کے زیر اہتما م منگھو پیر یو سی 8، گڈاپ ٹاؤن ، شاہ خالد کالونی ، خواستی بروہی گوٹھ ،KBR سوسائٹی بفرزون اور عمر بلوچ گوٹھ بلاک Mنارتھ ناظم آباد ٹاؤن میں علیحدہ علیحدہ کارنر میٹنگز کے اجتماع سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ ملک کی واحد سیاسی جماعت ہے جو بلاتفریق رنگ ونسل، زبان اور قومیت ملک بھر کے مظلوم عوام کے حقوق کے لئے ہر فورم پر آواز بلند کرتی اور یہی وجہ ہے کہ جناب الطاف حسین کا فکرو فلسفہ تیزی کے ساتھ ملک بھر میں پھیل چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ کراچی سے کشمور تک اگر کسی پر ظلم ہوتا ہے تو ایم کیوایم سب سے پہلے اس کی داد رسی کے لئے موجود ہوتی ہے ،ایم کیو ایم کسی ایک مخصوص طبقے کی جماعت نہیں ہے بلکہ اس میں ہر قومیت کی نمائندگی موجود ہے اوریہی وجہ ہے کہ آج جناب الطاف حسین کی قیادت پر غیر متزلزل یقین رکھتے ہوئے پاکستان میں بسنے والی تمام قومیتوں سے تعلق رکھنے والے مظلوم عوام ایم کیو ایم کے پرچم تلے متحد ہیں اور ملک کے دفاع کے لئے تیار ہیں کیونکہ آج ملک میں بسنے والا ہر شخص یہ بات جان چکا ہے کہ ملک کو موجودہ حالات سے اگر کوئی نکال سکتا ہے تو وہ صرف اور صرف جناب الطاف حسین ہیں۔ انہوں نے اجتماعات کے شرکاء سے کہا کہ وہ تیاری کریں ایم کیو ایم عنقریب جلسے کا انعقاد کر نے جارہی ہے جس میں ملک کی تمام مظلوم قومیتوں سے تعلق رکھنے والے افراد بڑی تعداد میں شرکت کریں گے ۔اس موقع پر کراچی مضافاتی آرگنائزنگ کمیٹی کے انچارج فرخ اعظم و اراکین، حق پرست ارکان اسمبلی جمال احمد، ہیر سوہواور منگھو پیر یو سی 8، گڈاپ ٹاؤن ، شاہ خالد کالونی ، خواستی بروہی گوٹھ ،KBR سوسائٹی بفرزون اور عمر بلوچ گوٹھ بلاک Mنارتھ ناظم آباد ٹاؤن کے ذمہ داران بھی موجود تھے۔

12/9/2016 11:26:26 AM