Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ملک دشمن دہشت گردوں سے مذاکرات کاعمل امن کاضامن نہیں ہوسکتا،میاں عتیق


ملک دشمن دہشت گردوں سے مذاکرات کاعمل امن کاضامن نہیں ہوسکتا،میاں عتیق
 Posted on: 1/24/2014
ملک دشمن دہشت گردوں سےمذاکرات کاعمل امن کاضامن نہیں ہوسکتا،میاں عتیق 
ملک میں قیام امن کیلئےعدل وانصاف قائم کرناہوگااوردہشت گردوں کوان کےکئےکی سزادینی ہوگی،طاہرہ آصف
ایم کیوایم ملک دشمن دہشت گردوں کے سامنے مضبوط دیواربن چکی ہے
ایم کیوایم کےزیراہتمام اپرپنجاب،سینٹرل پنجاب اورلوئرپنجاب میں فوجی جوانون،پولیس اہلکاروں،صحافیوں،مذہبی رہنماؤں اورمعصوم بچوں بچیوں،خواتین اوردہشت گردی کاشکارہونیوالےعوام کیلئےمنعقدہ دعائیہ اجتماعات سےخطاب

راولپنڈی:۔۔۔۔24جنوری2014 
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین کی ہدایت پرایم کیوایم کے زیراہتمام سینٹرل پنجاب،لوئرپنجاب اوراپر پنجاب کے شہروں لاہور،راولپنڈی اورملتان میں دعائیہ اجتماعات منعقدکیے گئے جس میں قومی سلامتی اورملک بھرمیں بم دھماکوں،خودکش حملوں اوردہشت گردی کے دیگرواقعات میں شہید ہونیوالے فوجی جوانوں،پولیس اہلکاروں، صحافیوں ،مذاہبی رہنماؤں،معصوم بچوں ،بچیوں اور خواتین سمیت بے گناہ شہریوں سے اظہاریکجہتی کیاگیااورشہداء کی مغفرت ان کے درجات کی بلندی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں ۔دعائیہ اجتماعات میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان،حق پرست منتخب عوامی نمائندوں،سینٹرل ایگریکٹوکونسل کے ارکان،سینٹرل پنجاب،لوئرپنجاب اوراپرپنجاب کے انچارجز واراکین ،مقامی عہدیداران اوردیگرذمہ داران وکارکنان کے علاوہ حق پرست عوام نے بڑی تعدادمیں شرکت کی۔دعائیہ اجتماعات سے رکن رابطہ کمیٹی میاں عتیق اور سینٹرل پنجاب کے صدرورکن قومی اسمبلی طاہرہ آصف سمیت دیگرمقررین نے خطاب کیااپنے خطاب میں میاں عتیق اورطاہرہ آصف نے کہاکہ دہشت گردوں سے مذاکرات کا عمل امن کاضامن نہیں ہوسکتا،اگرامن چاہئے توعدل وانصاف قائم کرناہوگااوردہشت گردوں کوان کے کئے کی سزادینی ہوگی۔انہوں نے کہاکہ عوام کی بھرپورحمایت اورطاقت سے ایم کیوایم ملک دشمن دہشت گردوں کے سامنے مضبوط دیواربن چکی ہیں۔انہوں نے کہاکہ قائد تحریک الطاف حسین واحدلیڈرہیں جنہوں نے دہشت گردی کے خلاف سب سے پہلے صدائے احتجاج بلندکیااوردہشت گردی کی کھل کرمذمت کی۔انہوں نے مزیدکہاکہ طالبان کی دہشت گردیوں اورقتل وغارتگری کے خلاف پاکستان کی واحدسیاسی جماعت کی آوازمتحدہ قومی موومنٹ کے قائدالطاف حسین تھی جنہوں نے کچھ سال قبل ہی ملک بھرکے عوام کوطالبانائزیشن کے خطرے سے آگاہ کیا۔دعائیہ اجتماعات میں ملک بھرمیں دہشت گردی کے واقعات میں زخمی ہونیوالے افرادکی جلدومکمل صحتیابی کیلئے بھی دعائیں کی گئیں۔

12/8/2016 2:11:05 PM