Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

۱۲ربیعِ اول جشن عیدمیلادالنبیؐ کے سلسلے میں متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام جناح گراؤنڈمیں’’محفل ذکرِ مصطفےٰؐ‘‘منعقد ہوگی


۱۲ربیعِ اول جشن عیدمیلادالنبیؐ کے سلسلے میں متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام جناح گراؤنڈمیں’’محفل ذکرِ مصطفےٰؐ‘‘منعقد ہوگی
 Posted on: 1/24/2014
۱۲ربیعِ اول جشن عیدمیلادالنبیؐ کے سلسلے میں متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام جناح گراؤنڈمیں’’محفل ذکرِ مصطفےٰؐ‘‘منعقد ہوگی
محفل ذکرِمصطفےٰ میں جید علمائے کرام ، مشائخ وعظام، ذاکرین سیرت طیبہ ؐ پرروشنی ڈالیں گے جبکہ ملکی اور بین الاقوامی شہرت یافتہ نعت خواں حضرات سرکار دو عالم ؐ کی شانِ اقدس میں گلہائے عقیدت پیش کریں گے
محفلِ ذکرِ مصطفے کے سلسلے میں جناح گراؤنڈآنیوالے راستوں کوبرقی قمقموں،رنگ برنگی جھالروں اوربینرزسے انتہائی خوبصورتی سے سجایاگیاہے
رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرزودیگراراکین نے جناح گراؤنڈعزیزآبادکاتفصیلی دورہ کرکے’’ محفلِ ذکرِمصطفےٰ ؐ ‘‘کے سلسلے میں تیاریوں اورانتظامات کابغورجائزہ لیا
حق پرست عوام وکارکنان روح پرور’’محفل ذکرِمصطفےٰ ؐ ‘‘میں اپنی اپنی فیملیوں کے ہمراہ زیادہ سے زیادہ تعدادمیں شرکت کریں،رابطہ کمیٹی کی اپیل

کراچی۔۔۔24جنوری 2014ء
جشن عیدمیلاد النبیؐ 12ربیع اول کے سلسلے میں ہر سال کی طرح امسال بھی متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام بروزہفتہ25جنوری بعدنمازعشاء جناح گراؤنڈ عزیزآباد میں عظیم الشان ’’محفل ذکرِ مصطفےٰؐ‘‘ منعقد ہوگی جس میں جید علمائے کرام ، مشائخ وعظام، ذاکرین سیرت طیبہ ؐ پرروشنی ڈالیں گے جبکہ ملکی اور بین الاقوامی شہرت یافتہ نعت خواں حضرات سرکار دو عالم ؐ کی شانِ اقدس میں گلہائے عقیدت پیش کریں گے ۔ محفلِ ذکرِ مصطفے ٰکے سلسلے متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین کی رہائشگاہ نائن زیرو،جناح گراؤنڈآنیوالے تمام راستوں،چوراہوں اوربلندوبالاعمارتوں کوبرقی قمقموں،رنگ برنگی جھالروں اوربینرزسے انتہائی خوبصورتی سے سجایاگیاہے جبکہ اسٹیج پنڈال کی تیاری سمیت دیگرانتظامات اپنے حتمی مراحل میں داخل ہوچکے ہیں۔ محفل ذکرِ مصطفے ؐ میں علمائے کرام اور نعت خواں حضرات کودعوت نامے بھی ارسال کیے جاچکے ہیں۔
علاوہ ازیں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرزودیگراراکین نے جناح گراؤنڈعزیزآبادکاتفصیلی دورہ کیااورمحفلِ ذکرِمصطفےٰ کے سلسلے میں تیاریوں اورانتظامات کا بغور جائزہ لیا اوران پراطمینان کا اظہارکیا۔رابطہ کمیٹی کے ارکان نے تیاریوں میں مصروف ایم کیوایم کے ذمہ داران وکارکنان سے ملاقات کی اورانہیں قائدتحریک الطاف حسین کی جانب سے شاباش اورخراج تحسین پیش کیا۔اس موقع پررابطہ کمیٹی نے حق پرست عوام وکارکنان سے اپیل کی ہے کہ وہ ایم کیوایم کے زیراہتمام ہفتہ25جنوری کوبعدنمازعشاء جناح گراؤنڈ عزیز آباد میں منعقد ہونیوالی محفل ذکرِمصطفےٰ ؐ میں اپنی اپنی فیملیوں کے ہمراہ زیادہ سے زیادہ تعدادمیں شرکت کریں۔

12/7/2016 2:13:45 PM