Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

متحدہ قومی موومنٹ حیدرآباد زون کے زیر اہتمام مہران آرٹس کونسل میں ہونے والی روح پرور رحمت اللعالمینؐ کانفرنس کی جھلکیاں


 Posted on: 1/23/2014
متحدہ قومی موومنٹ حیدرآباد زون کے زیر اہتمام مہران آرٹس کونسل میں ہونے والی روح پرور رحمت اللعالمینؐ کانفرنس کی جھلکیاں
حیدرآباد ۔۔۔23 ،جنوری،2014 ء
ربیع الاوّل کے ما ہ مبارک مہینے میں جشن عیدمیلادالبنی ؐکے سلسلے میں متحدہ قومی موومنٹ حیدرآباد زون کے زیراہتمام مہران آرٹس کونسل لطیف آبانمبر7 میں روح پرور رحمت اللعالمینؐ کانفرنس منعقد کی گئی۔
اس روح پرور رحمت اللعالمینؐ کانفرنسمیں ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے اراکین سید شاکر علی ،عبدالحسیب ،ایم کیوایم سندھ تنظیمی کمیٹی کے انچارج عمر قریشی و اراکین، حیدرآباد زون کے زونل انچارج نوید شمسی واراکین زونل کمیٹی ،حق پرست صوبائی اسمبلی زبیر احمد خان، راشد خلجی ،دلاور قریشی ،صابر حسین قائمخانی سمیت د یگر شعبہ جات کے ذمہ داران و ارکان، ایم کیوایم کے مختلف سیکٹر ز و یونٹس کے ذمہ داران کے علاوہ مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے علماء کرام نے بہت بڑی تعدادمیں شرکت کی ۔
رحمت اللعالمینؐ کانفرنس میں ملکی وبین الاقوامی شہرت یافتہ نعت وثناء خواں نے بارگاہ رسالتؐ میں نذرانہ عقیدت پیش کیے اورمعروف عالم دین علامہ ومفتی احمد میاں برکاتی، حافظ منیر ،ڈاکٹر مسعود جمال خانزادہ ،علامہ عباس کمیلی ،صاحبزادہ حفیظ رحمان شمس ،علامہ سید زہیر عباس عابدی ،علامہ مفتی خلیل الرحمان ،امیر عبداﷲفاروقی نے سیرتِ طیبہ ؐپرتفصیلی روشنی ڈالی اور رحمت اللعالمین ؐکی ذات مبارک کی فضیلت بیان کی۔
رحمت اللعالمینؐ کانفرنس معروف بین الاقوامی شہرت یافتہ نعت خواں آغا گوہر علی نے حضورؐ کی شان میں کلام پیش کئے ۔
رحمت اللعالمینؐ کانفرنس کے انعقادکے سلسلے میں ایم کیوایم کی جانب سے غیرمعمولی انتظامات کیے گئے تھے اوراس سلسلے میں مہران آرٹس کونسل میں 30X10 کاخوبصورت اسٹیج بنایاگیا اور اسٹیج پر 30X10کی اسکرین نصب کی گئی اور ان پر یہ الفاظ تحریر تھے دہر میں اسم محمدؐ سے اجالا کردے، رحمت اللعالمین ؐکانفرنس تھا اور یہ کلمات بھی 23 جنوری 2014 بروز جمعرات، متحدہ قومی موومنٹ حیدرآباد زون درج تھے اور اسکرین کے دونوں طرف قائد تحریک جناب الطاف حسین کی تصاویر نصب کی گئی انتہائی دیدہ زیب اسٹیج بنایا گیا تھاجسے رنگ برنگی پھولوں سے سجایاگیا ۔
مہران آرٹس کونسل لطیف آباد نمبر 7 کے حال کو قائد تحریک جناب الطاف حسین کی تصاویروں سے لگائی گئی تھی اور صحافیوں کے لئے پریس گیلری کا انتظام کیا گیا اور سوشل میڈیا کے لئے بھی گیلری بنائی گئی۔ 
رحمت اللعالمین ؐکانفرنس میں نظامت کے فرائض معروف نعت خواں اویس متین نے خشوع وخضوع سے انجام دیئے اور رحمت اللعالمینؐ کانفرنس میں اپنی شعلہ بیانی سے سماں باندھ دیا۔ رحمت اللعالمین ؐکانفرنس کاباقاعدہ آغازتلاوت قرآن کریم اور درد و سلام کی صداؤں سے ہوا۔
رحمت اللعالمینؐ کانفرنسمیں وقفے وقفے سے سبحان اللہ، نعرہ تکبیر۔۔۔اللہ اکبراورنعرہ رسالتؐ۔۔۔یارسول اللہ،نعرہ حیدری ۔۔۔یاعلی، ماشاء اللہ سے گونجتی رہی
رحمت اللعالمینؐ کانفرنس کے انعقاد پر علماء کرام ،مفتیاں اور مذہبی اسکا لرز نے قائد تحریک جناب الطاف حسین کی اتحاد بین المسلمین کی کاؤشیں کو سراہا یا۔
رحمت اللعالمینؐ کانفرنس کے اختتام پر قائد تحریک جناب الطاف حسین بھائی کے درازی عمر و صحت کامل اور تحریک کی کامیابی کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔
رحمت اللعالمینؐ کانفرنس کے اختتام پر علماء کرام،عالم دین ،مذہبی اسکالرز اور صحافیوں کیلئے کھانے کابھی انتظام کیا گیا۔

12/2/2016 8:30:16 PM