Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

دنیا میں امن چاہتے ہو تو عدل وانصاف قائم کرو اور دہشت گردوں سے مذاکرات امن کا ضامن نہیں ہوسکتا۔ رکن رابطہ کمیٹی و ایم پی اے عبد الحسیب


 Posted on: 1/23/2014
دنیا میں امن چاہتے ہو تو عدل وانصاف قائم کرو اور دہشت گردوں سے مذاکرات امن کا ضامن نہیں ہوسکتا۔ رکن رابطہ کمیٹی و ایم پی اے عبد الحسیب
یہ رحمت اللعالمینؐ کانفرنس ہمیں یہ دعوت فکر دے رہی ہے کہ آو ہم سب مل کر ملک میں خود ساختہ شریعت کو نافذ کرنے والوں کا محاسبہ کریں۔ رکن رابطہ کمیٹی و ایم پی اے عبدالحسیب
قرآن اور صاحب قرآن نے ہمیں دین اسلام کی حقیقت سے آشنا کردیا ہے اب کسی شریعت کی ضرورت نہیں۔ رکن رابطہ کمیٹی وایم پی اے عبدالحسیب
جشن عید میلاد البنیؐ  کے سلسلے میں متحدہ قومی موومنٹ حیدرآباد زون کے زیراہتمام مہران آرٹس کونسل لطیف آبانمبر7 میں روح پرور رحمت اللعالمینؐ کانفرنس سے خطاب
رحمت اللعالمینؐ کانفرنس میں ملکی وبین الاقوامی شہرت یافتہ نعت وثناء خواں نے بارگاہ رسالتؐ میں نذرانہ عقیدت پیش کیے اورمعروف عالم دین علامہ ومفتی احمد میاں برکاتی، حافظ منیر، ڈاکٹر مسعود جمال خانزادہ ،علامہ عباس کمیلی، صاحبزادہ حفیظ رحمان شمس، علامہ سید زہیر عباس عابدی ،علامہ مفتی خلیل الرحمان ،امیر عبد اﷲ فاروقی نے سیرتِ طیبہؐ پر تفصیلی روشنی ڈالی اور رحمت اللعالمینؐ کی ذات مبارک کی فضیلت بیان کی
رحمت اللعالمینؐ کانفرنسمیں ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے اراکین سید شاکر علی ،رکن وایم پی اے عبدالحسیب ،ایم کیوایم سندھ تنظیمی کمیٹی کے انچارج عمر قریشی و اراکین ،حیدرآباد زون کے زونل انچارج نوید شمسی واراکین زونل کمیٹی ،حق پرست صوبائی اسمبلی زبیر احمد خان ، راشد خلجی ،دلاور قریشی ،صابر حسین قائمخانی سمیت مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے علماء کرام ،مذہبی اسکالر ز ،ڈاکٹرز ، انجینئر ز ،وکلاء اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی
حیدرآباد ۔۔۔23 ،جنوری،2014 ء
ربیع الاوّل کے ما ہ مبارک مہینے میں جشن عیدمیلادالبنی ؐکے سلسلے میں متحدہ قومی موومنٹ حیدرآباد زون کے زیراہتمام مہران آرٹس کونسل لطیف آبانمبر7 میں روح پرور رحمت اللعالمینؐ کانفرنس منعقد کی گئی ۔اس روح پرور رحمت اللعالمین ؐکانفرنس میں ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے اراکین سید شاکر علی ،رکن وایم پی اے عبدالحسیب ،ایم کیوایم سندھ تنظیمی کمیٹی کے انچارج عمر قریشی و اراکین ،حیدرآباد زون کے زونل انچارج نوید شمسی واراکین زونل کمیٹی ،حق پرست صوبائی اسمبلی زبیر احمد خان ، راشد خلجی ،دلاور قریشی ،صابر حسین قائمخانی سمیت مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے علماء کرام ،مذہبی اسکالر ز ،ڈاکٹرز ، انجینئر ز ،وکلاء اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔رحمت اللعالمینؐ کانفرنس میں ملکی وبین الاقوامی شہرت یافتہ نعت وثناء خواں نے بارگاہ رسالتؐ میں نذرانہ عقیدت پیش کیے اورمعروف عالم دین علامہ ومفتی احمد میاں برکاتی، حافظ منیر ،ڈاکٹر مسعود جمال خانزادہ ،علامہ عباس کمیلی ،صاحبزادہ حفیظ رحمان شمس ،علامہ سید زہیر عباس عابدی ،علامہ مفتی خلیل الرحمان ،امیر عبداﷲفاروقی نے سیرتِ طیبہ ؐپرتفصیلی روشنی ڈالی اور رحمت اللعالمین ؐکی ذات مبارک کی فضیلت بیان کی۔ رحمت اللعالمین ؐکانفرنس سے رکن رابطہ کمیٹی وایم پی اے عبدالحسیب نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ قائد تحریک جناب الطاف حسین اور متحدہ قومی موومنٹ کی جدوجہد اسلامی تعلیمات کی مطابق ہے ایم کیوایم ملک میں عدل و انصاف کی بالادستی چاہتی ہے ۔انہوں نے کہاکہ دنیا میں امن چاہتے ہو تو عدل انصاف قائم کرو اور دہشت گردوں سے مذاکرات امن کا ضامن نہیں ہوسکتا ۔انہوں نے کہاکہ اقتدار کیلئے تحفظ کیلئے مذاکرات نہیں ہونے چاہیں بلکہ عوام کے تحفظ کیلئے دہشت گردوں کے خلاف عملی اقدامات ہونے چاہیں ۔انہوں نے کہاکہ یہ رحمت اللعالمین ؐکانفرنس ہمیں یہ دعوت فکر دے رہی ہے کہ آو ہم سب مل کر ملک میں خود ساختہ شریعت کو نافذ کرنے والوں کا محاسبہ کریں اور دین محمدؐکی شریعت کے تحفظ کیلئے اقدامات کریں ۔انہوں نے کہاکہ قرآن اور صاحب قرآن نے ہمیں دین اسلام کی حقیقت نے آشناء کردیا ہے اب کسی شریعت کی ضرورت نہیں اور دین کے پروانے تحفظ اسلام کیلئے ہر قسم کی قربانی کیلئے تیار ہیں ۔ متحدہ قومی موومنٹ حیدرآباد زون کی جانب رحمت اللعالمین ؐکانفرنس کے انعقاد پر مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے علماء کرام ،مذہبی اسکالر ز ،ڈاکٹرز ، انجینئر ز ،وکلاء اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے قائد تحریک جناب الطاف حسین کی اتحاد بین المسلمین کیلئے کئی جانے والی کاؤشوں کو بہت سہرایاہے ۔

12/7/2016 12:23:57 PM