Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ٹاورپرسانحہ مستونگ کے خلاف مظاہرہ کرنے والے مظاہرین پر پولیس کے لاٹھی چارج ،شیلنگ،ہوائی فائرنگ اورواٹر کینن کے استعمال سمیت شیعہ رہنماء و ذاکرعلامہ علی عابدی اوردیگرمظاہرین کی گرفتاریوں پرڈاکٹرمحمدفاروق ستارکااظہار مذمت


ٹاورپرسانحہ مستونگ کے خلاف مظاہرہ کرنے والے مظاہرین پر پولیس کے لاٹھی چارج ،شیلنگ،ہوائی فائرنگ اورواٹر کینن کے استعمال سمیت شیعہ رہنماء و ذاکرعلامہ علی عابدی اوردیگرمظاہرین کی گرفتاریوں پرڈاکٹرمحمدفاروق ستارکااظہار مذمت
 Posted on: 1/23/2014
ٹاورپرسانحہ مستونگ کے خلاف مظاہرہ کرنے والے مظاہرین پر پولیس کے لاٹھی چارج ،شیلنگ،ہوائی فائرنگ اورواٹر کینن کے استعمال سمیت شیعہ رہنماء و ذاکرعلامہ علی عابدی اوردیگرمظاہرین کی گرفتاریوں پرڈاکٹرمحمدفاروق ستارکااظہار مذمت
سانحہ مستونگ کے شہداء سے اظہاریکجہتی کیلئے پرامن احتجاجی مظاہرے کے شرکاء پرپولیس گردی کانوٹس لیاجائے،ڈاکٹرمحمدفاروق ستار 
شیعہ رہنماء ذاکرعلامہ علی عابدی سمیت دیگرمظاہرین سے اظہارہمدردی ، گرفتاری کی مذمت کیاپنے مطالبات کے حق میں پرامن احتجاج کرناہرپاکستانی شہری کاآئینی،قانونی اورجمہوری حق ہے، سندھ حکومت اس قسم کے اقدامات کرکے آئین و قانون کی خلاف ورزی کررہی ہے
علامہ علی عابدی سمیت تمام گرفتارمظاہرین کوفی الفوررہاکیاجائے ،ڈاکٹرمحمدفاروق ستارکامطالبہ
کراچی:۔۔۔23؍جنوری2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن وقومی اسمبلی میں ایم کیوایم کے پارلیمانی لیڈرڈاکٹرمحمدفاروق ستارنے کراچی کے علاقے ٹاورپرسانحہ مستونگ کے خلاف مظاہرہ کرنے والے مظاہرین پر سندھ حکومت کی ایماء پرپولیس کے لاٹھی چارج ،شیلنگ،ہوائی فائرنگ اورواٹر کینن کا ستعمال کرکے شیعہ رہنماء و ذاکرعلامہ علی عابدی کی سمیت مظاہرین گرفتاریوں کی شدیدالفاظ میں مذمت کی ہے اور مطالبہ کیاہے کہ پرامن احتجاجی مظاہرین پرپولیس گردی کانوٹس لیاجائے ۔اپنے بیان میں ڈاکٹرمحمدفاروق ستارنے کہاکہ ٹاورپر معصوم بچوں ،بچیوں، خواتین،نوجوانوں اوربزرگوں کی جانب سے احتجاجی دھرنے کے مظاہرین پرعلاقہ پولیس نے سندھ حکومت کی ایماء پردھرنے کومنتشرکرنے کیلئے انتہائی شرمناک اورغیرانسانی عمل کامظاہرہ کرتے ہوئے مظاہرین پردھاوابول دیاجوقابل مذمت عمل ہے اورجس سے واضح ہوگیاہے کہ سندھ حکومت شہرمیں کشیدگی برقراررکھنا چاہتی ہے۔ ڈاکٹرمحمدفاروق ستارنے مزیدکہاکہ ایک طرف ظلم کابازارگرم ہے جبکہ دوسری جانب ظلم کے خلاف احتجاج کرنیوالے مظاہرین کوبلاجوازگرفتارکیاجارہاہے۔انہوں نے کہاکہ اپنے مطالبات کے حق میں پرامن احتجاج کرناہرپاکستانی شہری کاآئینی،قانونی اورجمہوری حق ہے سندھ حکومت اس قسم کے اقدامات کرکے آئین وقانون کی خلاف ورزی کررہی ہے، حکومت سندھ اگر دہشت گردی کو سندھ سے ختم کرنے میں دلچسپی نہیں رکھتی تو کم از کم حالات کو مزید نہ بگاڑے اور حالات کواس نہج پرنہ لیجائے جہاں عومی ردعمل کوروکناکسی کے اختیارمیں نہ رہے۔انہوں نے معروف شیعہ عالم دین علامہ عرفان حیدر عابدی کے صاحبزادے وشیعہ رہنماء و ذاکرعلامہ علی عابدی سمیت دیگرمظاہرین سے اظہارہمدردی کرتے ہوئے ان کی گرفتاری کی مذمت کی اور مطالبہ کیاکہ ذاکرعلی عابدی سمیت تمام گرفتارمظاہرین کوفی الفوررہاکیاجائے اورمظاہرین پرپولیس گردی کانوٹس لیاجائے۔

12/4/2016 4:14:44 AM