Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

عنقریب جلسہ عام انشاء اللہ مظلوم قومیتوں کے حقوق کے حصول کی جدوجہد کیلئے اہم سنگِ ثابت ہوگا ، یوسف شاہوانی


 Posted on: 1/22/2014
عنقریب جلسہ عام انشاءاللہ مظلوم قومیتوں کےحقوق کےحصول کی جدوجہدکیلئےاہم سنگِ ثابت ہوگا،یوسف شاہوانی
ایم کیوایم کراچی مضافاتی آرگنائزنگ کمیٹی کےزیراہتمام جلسہ’’آغاز انقلاب‘‘کےسلسلےمیں ابراہیم حیدری کےالیاس گوٹھ یوسی 2ریڑھی منعقد کی گئی کارنرمیٹنگ کےشرکاءسےخطاب 
کراچی ۔۔۔22، جنوری 2014ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام مختلف قومیتوں کے عوام کا جلسہ ’’آغاز انقلاب‘‘ جناح گراؤنڈ عزیز آباد میں عنقریب منعقد ہوگا اور جلسہ کی کامیابی کیلئے ایم کیوایم کے مختلف ونگز کی جانب سے عوامی رابطہ مہم اور عوامی اجتماعات کے انعقاد کا سلسلہ شروع کردیا گیا ۔ اس سلسلے میں گزشتہ روز ایم کیوایم کراچی مضافاتی آرگنائزنگ کمیٹی کے زیر اہتمام ابراہیم حیدری میں الیاس گوٹھ یوسی2ریڑھی میں کارنر میٹنگ کی گئی جس میں مختلف قومیتوں کے نوجوانوں، بزرگوں اور خواتین نے جلسہ ’’آغاز انقلاب ‘‘ کا زبردست خیرمقدم کیا اور اس میں بھر پور طریقے سے شرکت کرکے عظیم الشان کامیابی سے ہمکنار کرانے کے عزم کااظہار کیا۔ کارنر میٹنگ میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن یوسف شاہوانی ، کراچی مضافاتی آرگنائزنگ کمیٹی کے انچارج فرخ اعظم ، جوائنٹ انچارج اسلم بلوچ ، اراکین محمد علی کلمتی اور سید احمد رضا زیدی شریک ہوئے اور اجتماع کے شرکاء کو مختلف قومیتوں اور غیر اردو بولنے والوں کے جلسہ ’’آغاز انقلاب ‘‘ میں شرکت کی دعوت دی ۔ کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن یوسف شاہوانی نے کہاکہ کراچی میں بسنے والے سندھی ، بلوچ ، کچھی ، پنجابی ، پختون ، سرائیکی ، گلگتی ، کشمیری ، بنگالی و برمی برادری کے عوام پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ کرکے ثابت کردیں گے کہ ملک کی مظلوم قومیتوں کے رہبر ورہنما صرف اور صرف جناب الطاف حسین ہیں اور اب کے خلاف تمام سازشیں اور منفی پروپیگنڈوں کا اثر ختم ہوچکا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جناب الطاف حسین واحد رہنما ہیں جنہوں نے کراچی ، حیدرآباد ، میر پور خاص ، سکھر ، نوابشاہ سے غریب ومتوسط طبقہ کی قیادت نکال کر منتخب ایوانوں میں بھیجی جس کا اعتراف ایم کیوایم مخالفین بھی کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ جناب الطاف حسین کی جدوجہد یہی ہے کہ ملک کے 98فیصد مظلوم عوام کو 2فیصد استحصالی قابض ٹولے سے نجات اور مظلوم قومیتوں کو ان کے حقوق برابری کی بنیاد پر دلائیں جائیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایم کیوایم صرف اردو بولنے والوں کی جماعت نہیں ہے بلکہ اس میں سندھی ، بلوچی ، پنجابی پختون، سرائیکی ، بنگالی ، کشمیری ، گلگتی ، ہزارہ وال عوام لاکھوں کی تعداد میں شامل ہیں اور انشاء اللہ عنقریب ہونے والا جلسہ عام پنجابی ، سرائیکی ، بلوچی ، سندھی ، پختون ، ہزارے وال اور دیگرتمام مظلوم قومیتوں کے حقوق کے حصول کی جدوجہد کیلئے اہم سنگِ ثابت ہوگا ۔

12/2/2016 4:17:51 PM