Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

چارسدہ سر ڈھیری بازارمیں پولیس وین کے قریب بم دھماکہ پر جناب الطاف حسین اظہار مذمت


 Posted on: 1/22/2014
چارسدہ سر ڈھیری بازارمیں پولیس وین کے قریب بم دھماکہ پر جناب الطاف حسین اظہار مذمت
پاکستان کے عوام روز شہید ہورہے ہیں ، پولیس ، سیکوریٹی فورسز کے افسران واہلکاروں کو کھلی دہشت گردی کا نشانہ بنایاجارہا ہے ، الطاف حسین 
حکومت اور قومی سلامتی کے ادارے ملک و قوم کو اب تک دہشت گردی سے نجات دلانے کیلئے کوئی ٹھوس لائحہ عمل ، منصوبہ بندی ، حکمت عملی نہ تو مرتب کرسکے ہیں اور نہ ہی اپنی سمت کا تعین کرسکے ہیں ، الطاف حسین 
گوماگوں کی کفیت میں مایوسی کا جنم لینا اور بد گمانیوں کا پیدا ہونا فطری عمل ہے ، الطاف حسین 
بم دھماکے میں شہید اہلکاروں کے سوگوار لواحقین سے الطاف حسین کی دلی تعزیت اور زخمی اہلکاروں کیلئے دعائے صحت
لندن۔۔۔22جنوری2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے چارسدہ میں سرڈھیری بازارمیں پولیس وین کے قریب بم دھماکہ کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے دھماکے کے نتیجے میں متعدد پولیس اہلکاروں کے شہید وزخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیاہے،؂۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ پاکستان کے معصوم شہری مساجد،امام بارگاہوں، بازاروں اورسڑکوں پربم دھماکوں میں شہیدہورہے ہیں،پولیس ،سیکوریٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں کو سفاک دہشت گردکھلی دہشت گردی کا نشانہ بنا رہے ہیں تاہم اس کے باوجود حکومت اور قومی سلامتی کے ادارے ملک و قوم کو دہشت گردی کے عفریت سے نجات دلانے کیلئے نہ تو کوئی ٹھوس لائحہ عمل ، منصوبہ بندی ، حکمت عملی مرتب کرسکے ہیں اور نہ ہی اپنی سمت کا تعین کرسکے ہیں اس گو ماگوں کی صورتحال میں مایوسیوں کا جنم لینا اور بد گمانیوں کا پیدا ہونا فطری عمل ہے ۔ انہوں نے دھماکے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کے سو گوار لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کااظہار کر تے ہوئے انہیں صبرکی تلقین اور زخمیوں کی جلد ومکمل صحت یابی کیلئے دعا کی۔ جناب الطا ف حسین نے صدر مملکت ممنون حسین، وزیر اعظم میاں نواز شریف اور وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار سے مطالبہ کیا ہے چارسدہ میں سرڈھیری بازار میں بم دھماکہ کا نوٹس لیا جائے اور اس میں ملوث دہشت گردوں کو گرفتارکرکے قرار واقعی سزا دی جائے۔

12/3/2016 7:54:26 PM