Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

لاہور میں مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں معروف ڈرامہ نگار اورادیب اصغر ندیم سیدکے زخمی ہونے کے واقعہ پر رابطہ کمیٹی کا اظہار مذمت


 Posted on: 1/21/2014
لاہور میں مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں معروف ڈرامہ نگار اورادیب اصغر ندیم سیدکے زخمی ہونے کے واقعہ پر رابطہ کمیٹی کا اظہار مذمت
پنجاب میں بڑھتے ہوئے دہشت گردی کے واقعات کی روک تھام کیلئے مثبت اور ٹھوس اقدامات کئے جائیں 
واقعہ میں ملوث دہشت گرد وں اور ان کے سرپرستوں کو فی الفور گرفتار کیا جائے 
کراچی ۔۔۔21، جنوری 2014ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے پنجاب کے شہر لاہور میں مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے معروف ڈرامہ نگار اورادیب اصغر ندیم سید کے زخمی ہونے کے واقعہ پر سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور واقعہ کو کھلی دہشت گردی قرار دیا ہے ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے پنجاب میں بڑھتے ہوئے دہشت گردی کے واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو تحفظ فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیحات ہونی چاہئے مگر افسوس کے اس جانب سنجیدگی کا مظاہر ہ نہیں کیاجارہا جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے حکومت سے پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ندیم اصغر کی گاڑی پر فائرنگ کے واقعہ کا فوری نوٹس لیا جائے اور اس میں ملوث دہشت گردعناصر اور ان کے سرپرستو ں کو گرفتار کرکے قرار واقعی سز ادی جائے۔انہوں نے اصغرندیم سیدکی جلد و مکمل صحت یابی کیلئے دعا بھی کی۔

12/3/2016 5:32:16 AM