Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر نصرت کا رابطہ کمیٹی کے ارکان کے ہمراہ داؤدی بوہرہ جماعت کے مرکز طاہری مسجد جا کر داؤدی جماعت کے روحانی پیشوا پیر سیدنا برہان الدین کے انتقال پر جناب الطاف حسین کی جانب سے دلی تعزیت کا اظہار

 Posted on: 1/19/2014

مرحوم انسانیت کیلئے قابل احترام نگاہ سے دیکھے جاتے تھے، ڈاکٹر نصرت
پیر سیدنا برہان الدین کے انتقال پر بوہرہ کمیونٹی کے دکھ میں ایم کیوایم کے تمام کارکنان شریک ہیں، ڈاکٹر نصرت
کراچی۔۔۔19؍ جنوری 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر نصرت ، رابطہ کمیٹی کے ارکان عبد الحسیب اور عادل خان نے اتوار کے روز کراچی صدر کے علاقے میں واقع داؤدی بوہرہ جماعت کے مرکز طاہری مسجد میں امیر نور الدین سے ملاقات کی اور انہیں داؤدی بوہرہ جماعت کے روحانی پیشوا پیر سیدنا برہان الدین کے انتقال پر قائدتحریک جناب الطاف حسین کا تعزیتی پیغام پہچایا۔ اس موقع پر حق پرست رکن سندھ اسمبلی محمد دلاور بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ڈاکٹر نصرت نے پیر سیدنا برہان الدین کے انتقال پر قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے دلی تعزیت وہمدردی کا اظہار کیا اور کہا کہ مرحوم انسانیت کیلئے قابل احترام نگاہ سے دیکھے جاتے تھے اور ان کے انتقال پر بوہرہ کمیونٹی کے دکھ میں ایم کیوایم کے تمام کارکنان شریک ہیں ۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ سیدنا برہان الدین کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، ان کے درجات بلند فرمائے اور مرحوم کے لواحقین ، بوہرہ جماعت کے تمام رہنماؤں اور کمیونٹی کے افراد کو صبر جمیل عطا کرے۔ 

12/2/2016 10:46:17 PM