Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ممتاز شاعر محسن بھوپالی مرحوم کی ساتویں برسی میں رابطہ کمیٹی کے رکن احمد سلیم صدیقی اور حق پرست ارکان اسمبلی کی شرکت


 Posted on: 1/18/2014
ممتاز شاعر محسن بھوپالی مرحوم کی ساتویں برسی میں رابطہ کمیٹی کے رکن احمد سلیم صدیقی اور حق پرست ارکان اسمبلی کی شرکت
کراچی ۔۔۔18، جنوری 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن احمد سلیم صدیقی ، حق پرست رکن قومی اسمبلی شیخ صلاح الدین اور حق پرست رکن صوبائی اسمبلی ریحان ظفر نے ممتاز شاعر محسن بھوپالی مرحوم کی ساتویں برسی میں شرکت کی اور قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے مرحوم کے لواحقین کو تعزیتی پیغام پہچایا ۔محسن بھوپالی مرحوم کی برسی کا اجتماع ناظم آباد میں واقع محسن منزل پر ہوا جس میں ایم کیوایم کے رہنماؤں کے علاوہ سیاسی، سماجی اور ادبی حلقوں سمیت مرحوم کے عزیز واقارب نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ برسی کے اجتماع میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن احمد سلیم صدیقی نے محسن بھوپالی مرحوم کی بیوہ محترمہ مقبول کشور ، صاحبزادوں راشد محمد ، شاہد محسن، صاحبزادی رخسار انور علی ، محسن بھوپالی مرحوم کے بھائی عبد الرحیم بھوپالی ، عبد الرشید بھوپالی اور دیگر لواحقین سے ملاقات کی اور انکی ادبی خدمات پر محسن بھوپالی مرحوم کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا ۔ اس موقع پر متحدہ سوشل فورم کے اراکین رشید جمال ، شہزاد احمد راہی ، ناصر جمال اور آرٹیکل کمیٹی کے رکن رشید عظیم راہی بھی ان کے ہمراہ تھے۔

12/5/2016 2:44:18 PM