Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے وفد نے لندن میں اے آر وائی گروپ کے چیئرمین حاجی عبد الرزاق کی عیادت کی


 Posted on: 1/18/2014
ایم کیوایم کے وفد نے لندن میں اے آر وائی گروپ کے چیئرمین حاجی عبد الرزاق کی عیادت کی
وفد میں ندیم نصرت، ڈاکٹر فاروق ستار، بابر غوری، عادل صدیقی اور رؤف صدیقی شامل تھے
وفد کے اراکین نے الطاف حسین کی جانب سے حاجی عبد الرزاق کی خیریت دریافت کی، گلدستہ پیش کیا 
حاجی عبدالرزاق طویل عرصے سے علیل ہیں اور لندن کے مقامی اسپتال کے انتہائی نگہداشت میں زیر علاج ہیں
لندن۔۔۔18، جنوری2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے ایک وفد نے ہفتہ کی صبح لندن کے مقامی اسپتال میں اے آر وائی گروپ کے چیئرمین حاجی عبدالرزاق کی عیادت کی ۔ وفد میں رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ندیم نصرت، اراکین رابطہ کمیٹی ڈاکٹر فاروق ستار، بابر غوری ، عادل صدیقی اور حق پرست رکن سندھ اسمبلی رؤف صدیقی شامل تھے ۔ وفد کے اراکین نے قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے حاجی عبدالرزاق کی خیریت دریافت کی، گلدستہ پیش کیا اور ان کیلئے دعائے صحت کی۔ اس موقع پر حاجی عبدالرزاق کی صاحبزادی شبانہ بھی موجود تھیں جنہوں نے ایم کیوایم کے وفدکی آمد اور قائد تحریک الطاف حسین کی جانب سے حاجی عبدالرزاق کیلئے دعائے صحت کی اپیل پر اپنی اور اپنے اہل خانہ کی جانب سے شکریہ ادا کیا۔ واضح رہے کہ حاجی عبدالرزاق طویل عرصے سے علیل ہیں اورلندن کے مقامی اسپتال کے انتہائی نگہداشت میں زیرعلاج ہیں۔

12/5/2016 4:25:38 AM