Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

راجن پور میں خوشحال ایکسپریس کو دہشت گردی کا نشانہ بنانے کا سنجیدگی سے نوٹس لیاجائے ، الطاف حسین


راجن پور میں خوشحال ایکسپریس کو دہشت گردی کا نشانہ بنانے کا سنجیدگی سے نوٹس لیاجائے ، الطاف حسین
 Posted on: 1/18/2014
راجن پور میں خوشحال ایکسپریس کو دہشت گردی کا نشانہ بنانے کا سنجیدگی سے نوٹس لیاجائے ، الطاف حسین
ریلوے ٹریک کو بم دھماکے سے اڑانے والے دہشت گردوں کی گرفتاری کیلئے ہرممکنہ اقدامات کیے جائیں
تحقیقاتی ایجنسیوں کے مطابق ریلوے ٹریک کو دہشت گردی کا نشانہ بنانے کیلئے 20 کلوبارودی مواد استعمال کیا گیا
ذرائع ابلاغ کے بیشتر اداروں کی جانب سے اتنے بڑے حادثے کی رپورٹنگ کو نظرانداز کرنا ایک بڑا سوالیہ نشان ہے
بم دھماکے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے قائد ایم کیوایم الطاف حسین کااظہار افسوس

لندن ۔۔۔18، جنوری 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے صوبہ پنجاب کے ڈسٹرکٹ راجن پور کے علاقے عمرکوٹ میں پشاور سے کراچی آنے والی خوشحال خان خٹک ایکسپریس کودہشت گردی کا نشانہ بنانے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور دہشت گردی کے واقعہ میں متعدد افرادکے ہلاک وزخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے ۔ 
ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ تحقیقاتی ایجنسیوں کے مطابق ریلوے ٹریک کو دہشت گردی کا نشانہ بنانے کیلئے 20 کلوبارودی مواد استعمال کیا گیا جس کے نتیجے میں ٹرین کی چار بوگیاں پٹری سے اترگئیں اور بم دھماکے میں تین مسافر جاں بحق اور 20 سے زائد شدید زخمی ہوگئے لیکن ذرائع ابلاغ کے بیشتر اہم اداروں کی جانب سے اتنے بڑے حادثے کی رپورٹنگ کو نظراندازکیا گیا جوکہ ایک بڑا سوالیہ نشان ہے ۔ جناب الطاف حسین نے حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا کہ راجن پور میں خوشحال خان خٹک ایکسپریس کو دہشت گردی کا نشانہ بنانے کے واقعہ کا سنجیدگی سے نوٹس لیاجائے ، اس المناک واقعہ کی تحقیقات سے پاکستان کے عوام کو آگاہ کیاجائے اور دھماکہ کرنے والے عناصر کی گرفتاری کیلئے ہرممکنہ اقدامات بروئے کار لائے جائیں۔
جناب الطاف حسین نے راجن پور میں ریلوے ٹریک کو بم سے اڑانے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے مسافروں کے سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ جاں بحق ہونے والے افراد کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگوارلواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ دے ۔ جناب الطاف حسین نے بم دھماکے میں زخمی ہونے والے مسافروں کی جلد ومکمل صحت یابی کیلئے بھی دعا کی ۔

12/2/2016 6:20:20 PM