Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم شعبہ اطلاعات کے رکن قمر منصور کے والد عبد الغفور صدیقی مرحوم کی فاتحہ سوئم


ایم کیوایم شعبہ اطلاعات کے رکن قمر منصور کے والد عبد الغفور صدیقی مرحوم کی فاتحہ سوئم
 Posted on: 1/17/2014
ایم کیوایم شعبہ اطلاعات کے رکن قمر منصور کے والد عبد الغفور صدیقی مرحوم کی فاتحہ سوئم
سوئم میں ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ناصر جمال، اراکین رابطہ کمیٹی، حق پرست ارکان اسمبلی، جام مدد علی، شرمیلا فاروقی سمیت دیگر اہم سیاسی و مذہبی شخصیات کی شرکت 
کراچی:۔۔17؍ جنوری 2014ء 
متحدہ قومی موومٹ کے مرکزی شعبہ اطلاعات کے رکن قمر منصور کے والد عبدالغفور صدیقی مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کا اجتماع جمعہ کے روز جامع مسجد بلال سیکٹر 11-C/1نارتھ کراچی میں منعقد کیا گیا ۔ سوئم کے اجتماع میں ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ناصر جمال، اراکین رابطہ کمیٹی سید حیدر عباس رضوی ، سید شاکر علی ، آنسہ ممتاز انوار ، حق پرست ارکان اسمبلی ، صوبائی وزیر شرمیلا فاروقی ، سندھ اسمبلی میں مسلم لیگ فنکشنل کے پارلیمانی لیڈر جام مدد علی ، سابق رکن قومی اسمبلی امام الدین شوقین ، جماعت اسلامی کے رہنماء سرفراز احمد ، کراچی آرٹس کونسل کے صدر اعجاز فاروقی ، کراچی تاجر اتحاد کے صدر عتیق میر ، سندھ تاجر اتحاد کے صدر فرید پراچہ اور مختلف ٹی وی چینلز اور اخبارات سے تعلق رکھنے والے صحافیوں ،نعت خواں، فنکاروں ،مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد ، کراچی تنظیمی کمیٹی کے ارکان ، متحدہ سوشل فورم کے ارکان ،ایم کیو ایم علماء کمیٹی کے ارکان ، ایم کیو ایم ایلڈرز ونگ کے ارکان ، اے پی ایم ایس او ، متحدہ بین المسلمین ، صوبائی تنظیمی کمیٹی، سندھ تنظیمی کمیٹی ، ایم کیو ایم شعبہ اطلاعات سمیت نائن زیرو پر تنظیمی خدمات انجام دینے والے مختلف ونگز اور شعبہ جات کے ارکان کے علاوہ مرحوم کے عزیز واقارب نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔

12/3/2016 5:34:59 AM