Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

مولانا سمیع الحق سے قائد ایم کیوایم الطاف حسین کا ٹیلی فون پر رابطہ


مولانا سمیع الحق سے قائد ایم کیوایم الطاف حسین کا ٹیلی فون پر رابطہ
 Posted on: 1/17/2014
مولانا سمیع الحق سے قائد ایم کیوایم الطاف حسین کا ٹیلی فون پر رابطہ 
مفتی عثمان یار اور ان کے دو ساتھیوں کی شہادت پر قائد ایم کیوایم الطاف حسین کا اظہار تعزیت
سفاک دہشت گردکھلے عام علمائے کرام اور معصوم شہریوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنارہے ہیں، الطاف حسین
ایم کیوایم کے کارکنان وعوام مفتی عثمان یار اور انکے ساتھیوں کے سفاکانہ قتل کے خلاف جے یو آئی (س) کی جانب سے تین روزہ سوگ میں بڑھ چڑھ کر شرکت کریں، الطاف حسین کی اپیل
وفاقی اورسندھ کی صوبائی حکومت شہریوں کی جان ومال کے تحفظ میں ناکام ہوچکی ہے، مولانا سمیع الحق

لندن ۔۔۔17،جنوری 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے دہشت گردوں کے ہاتھوں جمعیت علمائے اسلام (س) کے رہنماء مفتی عثمان یارخان اور ان کے ساتھیوں کے قتل کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ سفاک دہشت گردکھلے عام علمائے کرام اور معصوم شہریوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنارہے ہیں۔
یہ بات جناب الطاف حسین نے جمعہ کی شام جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا سمیع الحق سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ جناب الطاف حسین نے مفتی عثمان یار اور ان کے ساتھیوں کی شہادت پر مولانا سمیع الحق اور جے یوآئی کے دیگر رہنماؤں اورکارکنوں سے دلی تعزیت وہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے ساتھ ہیں۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ سفاک دہشت گرد کھلے عام علمائے کرام اور معصوم شہریوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنارہے ہیں اور عوام یہ سوال کرنے میں حق بجانب ہیں کہ حکومت کی جانب سے کراچی میں ٹارگٹڈ آپریشن کے باوجود علمائے کرام کا قتل عام کیسے جاری ہے؟جناب الطاف حسین نے مفتی عثمان یار اور ان کے دو ساتھیوں کے وحشیانہ قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہداء کے درجات بلندفرمائے ، سوگوارلواحقین کو صبرجمیل عطا کرے اور سفاک قاتلوں کو عبرتناک سزا دے ۔
جناب الطاف حسین نے پاکستان اور سندھ بھر میں ایم کیوایم کے کارکنان وعوام سے اپیل کی ہے کہ وہ جمعیت علمائے اسلام کے رہنماء مفتی عثمان یار اور انکے ساتھیوں کے سفاکانہ قتل کے خلاف جے یو آئی (س) کی جانب سے تین روزہ سوگ میں بڑھ چڑھ کر شرکت کریں اور سوگوارلواحقین سے دلی یکجہتی کا اظہار کریں ۔
مولانا سمیع الحق نے جناب الطاف حسین سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ وفاقی اورسندھ کی صوبائی حکومت شہریوں کی جان ومال کے تحفظ میں ناکام ہوچکی ہے اور وقت کا تقاضہ ہے کہ امن پسند سیاسی ومذہبی جماعتوں کومل کر ہی اس مسئلہ کا حل تلاش کرنا ہوگا۔ انہوں نے جے یوآئی کی جانب سے تین روزہ سوگ کی حمایت اور بھرپورشرکت کرنے پر جناب الطا ف حسین سے تشکرکا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ غم کی گھڑی میںآپ نے ہمارا دکھ بانٹا ہے اور اس سے ہمیں بہت حوصلہ ملاہے ۔انہوں نے مزید کہاکہ مثبت اور تعمیری کام میں جے یوآئی(س) ایم کیوایم کے ساتھ ہے ۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان مستقبل میں رابطے جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

12/7/2016 12:25:39 PM