Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

داؤدی بوہرہ جماعت کے روحانی پیشوا پیر سیدنا برہان الدین کے انتقال پر ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کا اظہار تعزیت


داؤدی بوہرہ جماعت کے روحانی پیشوا پیر سیدنا برہان الدین کے انتقال پر ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کا اظہار تعزیت
 Posted on: 1/17/2014
داؤدی بوہرہ جماعت کے روحانی پیشوا پیر سیدنا برہان الدین کے انتقال پر ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کا اظہار تعزیت
سیدنا برہان الدین نے زندگی بھر امن، بھائی چارے اور احترام انسانیت کا پیغام دیا۔ الطاف حسین
امن اور احترام انسانیت کیلئے پیر سیدنا برہان الدین کی جو خدمات ہیں اسکی وجہ سے وہ تمام برادریوں اور طبقوں میں بہت عزت و احترام کی نظر سے دیکھے جاتے تھے
سیدنا برہان الدین صرف بوہری کمیونٹی ہی کیلئے نہیں بلکہ ہر امن پسند انسان کیلئے مشعل راہ تھے
ایم کیوایم دکھ اور صدمہ کی اس گھڑی میں بوہری کمیونٹی کے غم میں برابر کی شریک ہے۔ الطاف حسین
پیر سیدنا برہان الدین مرحوم کے لواحقین، بوہری جماعت کے تمام رہنماؤں اور کمیونٹی کے ایک ایک فرد سے تعزیت کرتا ہوں۔ الطاف حسین
لندن۔۔۔17 جنوری 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے داؤدی بوہرہ جماعت کے روحانی پیشوا پیرسیدنا برہان الدین کے انتقال پر دلی صدمہ اور گہرے رنج وغم کااظہارکیاہے ۔ اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے کہاکہ پیرسیدنا برہان الدین نے پوری زندگی امن، بھائی چارے اور احترام انسانیت کاپیغام دیا ، اپنی زندگی کا ایک ایک لمحہ انہوں نے اسی پیغام کیلئے گزارا اور انسانیت کی بہت خدمت کی۔ اگرچہ وہ بوہری کمیونٹی کے روحانی پیشوا تھے لیکن امن اور احترام انسانیت کیلئے ان کی جو خدمات ہیں اس کی وجہ سے وہ صرف بوہری کمیونٹی ہی میں نہیں بلکہ تمام برادریوں اور طبقوں میں بہت عزت واحترام کی نظرسے دیکھے جاتے تھے اورہم سب بھی ان کا بہت احترام کیاکرتے تھے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ سیدنا برہان الدین صرف بوہری کمیونٹی ہی کے لئے نہیں بلکہ ہرامن پسندانسان کیلئے مشعل راہ تھے۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ ایم کیوایم پیرسیدنا برہان الدین کے انتقال پردکھ او رصدمہ کی اس گھڑی میں بوہری کمیونٹی کے غم میں برابرکی شریک ہے ۔ انہوں نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ سیدنابرہان الدین کوجنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاکرے اوران کے درجات بلندفرمائے اورمرحوم کے لواحقین ، بوہری جماعت کے تمام رہنماؤں اورکمیونٹی کے ایک ایک فرد کوصبراور صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطاکرے۔

12/3/2016 8:02:22 PM