Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

پشاور میں واقع تبلیغی مرکز کے اندربم دھماکے پر رابطہ کمیٹی کے رکن عادل صدیقی کا اظہار مذمت


پشاور میں واقع تبلیغی مرکز کے اندربم دھماکے پر رابطہ کمیٹی کے رکن عادل صدیقی کا اظہار مذمت
 Posted on: 1/16/2014
پشاور میں واقع تبلیغی مرکز کے اندربم دھماکے پر رابطہ کمیٹی کے رکن عادل صدیقی کا اظہار مذمت 
بم دھماکے کھلی بربریت اور دہشت گردی ہے
بم دھماکے کرنے والے سفاک دہشت گرد اور انسانیت کے کھلے دشمن ہیں
کراچی۔۔۔16 جنوری 2014ء
متحد ہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی و حق پرست سندھ اسمبلی عادل صدیقی نے پشاور میں واقع تبلیغی مرکز کے اندربم دھماکے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اوراس واقعہ ملک بھر میں فرقہ وارانہ فسادت کو ہوا دینے کے مترادف ہے ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی کے رکن و حق پرست رکن سندھ اسمبلی عادل صدیقی نے کہاکہ بم دھماکے کرنے والے سفاک دہشت گرد اور انسانیت کے کھلے دشمن ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بم دھماکے کھلی بربریت اور دہشت گردی ہے اور جوعناصر اپنے گھناؤنے عزائم کی تکمیل کیلئے کھلی بربریت کا مظاہرہ کرکے بے گناہ عوام کو خاک وخون میں نہلارہے ہیں وہ مسلمان توکجا انسان کہلانے کے بھی مستحق نہیں ہیں۔رابطہ کمیٹی کے رکن عادل صدیقی نے صدر مملکت ممنو ن حسین، وزیر اعظم میاں نواز شریف اور وفاق وزیر داخلہ چورہدی نثار علی خان، سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پشاور میں تبلیغی مرکز کے اندر بم دھما کہ کا نوٹس لیا جائے، اس میں ملوث دہشت گردوں کے گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے۔ انہوں نے بم دھماکے میں متعدد نمازیوں کے شہید وزخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ تمام شہداء کو اپنی جواررحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، سوگوارلواحقین اور تبلیغی جماعت کے رہنماؤں کوصبرجمیل عطا کرے اور بم دھماکے میں زخمی ہونے والے نمازیوں کوصحت کاملہ وعاجلہ عطا فرمائے، آمین

12/10/2016 2:25:46 PM