Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

سابق صوبائی وزیرقمرمنصورکے والدعبدالغفورصدیقی کومحمدشاہ قبرستان نارتھ کراچی میں سپردخاک کردیاگیا،سوئم جمعہ کوہوگا


سابق صوبائی وزیرقمرمنصورکے والدعبدالغفورصدیقی کومحمدشاہ قبرستان نارتھ کراچی میں سپردخاک کردیاگیا،سوئم جمعہ کوہوگا
 Posted on: 1/16/2014
سابق صوبائی وزیرقمرمنصورکے والدعبدالغفورصدیقی کومحمدشاہ قبرستان نارتھ کراچی میں سپردخاک کردیاگیا،سوئم جمعہ کوہوگا
مرحوم کی نمازجنازہ جامع مسجدبلال نارتھ کراچی میں اداکی گئی نمازجنازہ اورتدفین میں رابطہ کمیٹی،حق پرست نمائندوں،شعبہ جات کے ارکان،ایم کیوایم کے ذمہ داران وکارکنان ،صحافیوں سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افرادکی شرکت
کراچی:۔۔۔16؍جنوری 2014ء
ایم کیو ایم کے مرکزی شعبہ اطلاعات کے رکن و سابق صوبائی وزیر قمر منصور اورناظم آبادگلبہارسیکٹرکمیٹی کے رکن مسعودصدیقی کے والد عبدالغفورصدیقی مرحوم کوسینکڑوں سوگواران کی آہوں اورسسکیوں کے درمیان نارتھ کراچی کے محمدشاہ قبرستان میں سپردخاک کردیاگیا۔اس سے قبل عبدالغفورصدیقی مرحوم کی نمازجنازہ بعدنمازعصرجامع مسجدبلال نارتھ کراچی سیکٹر11-C-Iمیں اداکی گئی،نماز جنازہ اورتدفین ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینروایم کیوایم کے مرکزی شعبہ اطلاعات کے انچارج انجینئرناصرجمال،اراکین رابطہ کمیٹی سیدامین الحق،محمدواسع جلیل،توصیف خانزادہ،سیف یارخان،عبدالحیب،کیف الوریٰ،خالدسلطان،اشفاق منگی،سیدشاکرعلی،انبساط ملک،سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرفیصل سبزواری،حق پرست اراکین اسمبلی عبدالوسیم، ریحان ظفر، خواجہ اظہارالحسن،جمال احمد،وسیم قریشی،سابق وزراء واراکین اسمبلی،کراچی تنظیمی کمیٹی کے ذمہ داران اورایم کیوایم کے مختلف ونگزوشعبہ جات کے ارکان،نارتھ کراچی سیکٹر و ناظم آبادگلبہارسیکٹرکمیٹیوں کے عہدیداران اورکارکنان سمیت صحافی تنظیموں کے عہدیداران،پرنٹ والیکٹرونکس میڈیاسے وابستہ نمائندگان،رپورٹرز،کیمرہ مین اور فوٹوگرافرزحضرات کے علاوہ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افرادنے شرکت کی اورمرحوم کی مغفرت ،ان کے درجات کی بلندی اور سوگوار لواحقین کے صبرجمیل کیلئے فاتحہ خوانی کی۔علاوہ ازیں عبدالغفورصدیقی مرحوم کی فاتحہ سوئم بعدنمازجمعہ جامع مسجدبلال نارتھ کراچی میں ہوگاجس میں مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی وفاتحہ خوانی کی جائیگی جبکہ خواتین کیلئے قرآن خوانی وفاتحہ خوانی کااہتمام مرحوم کی رہائشگاہ واقع نارتھ کراچی سیکٹر11-C-Iمیں ہوگا۔



12/5/2016 10:37:58 AM